Kalma-E-Taiyyba me Kaun si Saat Sharton Ka Paya Jana Jaruri Hai?
Kalma-E-Taiyyba ki 4th Shart "Qabool Jo Radd Ke Mnafi Ho"
کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شرطیں 4
✍ کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شہادت میں سات شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے، ان شرطوں کو پوری کئے بغیر کلمہ کی گواہی دینا بے فائدہ اور بے سود ہوگا۔
وہ شرطیں بطور تفصیل یہ ہیں:
3- قبول جو رد کے منافی ہے:
یعنی کلمہ "لا الہ الا اللہ" کا جو تقاضا ہے کہ صرف اللہ کی عبادت کی جائے اور اس کے سوا ہر کسی کی عبادت کو ترک کر دیا جائے اسے قبول کرنا اور رد نہ کرنا، پس جس نے اس کلمہ کا اقرار کیا مگر اس کے تقاضے کو قبول نہیں کیا اور اس کی پاسداری نہیں کی اس کا شمار ان لوگوں میں سے ہوگا جن کے بارے میں اللہ کا یہ فرمان ہے کہ:
{إنهم كانوا إذا قيل لهم لا إله إلا الله يستكبرون ويقولون أ إنا لتاركوا آلهتنا لشاعر مجنون} (الصافات:35-36)
"جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو تکبر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا ہم کسی مجنون شاعر کے کہنے پر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں۔"
آج کل کے قبر پرست لوگوں کا بھی یہی حال ہے جو "لا الہ الا اللہ" کا اقرار تو کرتے ہیں لیکن قبر پرستی کو ترک نہیں کرتے، چنانچہ ان کا شمار "لا الہ الا اللہ" کے معنی کو قبول کرنے والوں میں نہیں ہوگا۔
(كتاب *عقيدة التوحيد* لفضيلة الشيخ *صالح الفوزان* حفظه الله)
(ترجمہ: افتخار عالم مدنی، دعوہ سنٹر، جبیل، سعودی عرب)
No comments:
Post a Comment