find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Tala Ke Nam Aur Unke Ma'ani. (الهادي)

Allah Subhanahu Tala ke Nam Aur Unke Meaning.
اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معانی
19- #الهادي:
معنی:
ہدایت دینے والا، توفیق دینے والا، رہنمائی کرنے والا، راہ بتانے والا، راہ دکھانے والا، راہ پر چلانے والا، منزل مقصود تک پہنچانے والا۔۔۔
#نوٹ:
✍ ہدایت کی قسمیں:
1- عمومی ہدایت:
یعنی اللہ رب العالمین کا انسانوں، جنوں، حیوانوں اور چرند وپرند سب کو اپنی زندگی بسر کرنے اور دنیاوی ومعاشی حاجات وضروریات پوری کرنے کا راستہ دکھانا اور طریقہ بتانا اور اس کے لئے مطلوبہ وسائل واسباب مہیا کرانا۔۔۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
*{سبح اسم ربك الأعلى. الذي خلق فسوى. والذي قدر فهدى}* (سورة الأعلى:1-3)
"پاکیزگی بیان کر اپنے رب کی جو سب سے بلند ہے، جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک بنایا، اور جس نے اندازہ کیا پھر راستہ دکھایا۔"
2- *ہدایت بیان وارشاد:
یعنی اللہ رب العالمین کا اپنے مکلف بندوں (انس وجن) کی دینی رہنمائی کرنا، انہیں دین حق کی راہ بتانا اور ان پر اپنی حجت قائم کرنا۔ اور اس کے لئے ان کی طرف اپنے نبیوں اور رسولوں کو بھیجنا، ان پر اپنی کتابیں اور صحیفے نازل کرنا اور علماء وداعیان حق سے کام لینا۔۔۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
*إنا هديناه السبيل إما شاكرا وإما كفورا* (سورة الدهر:3)
"ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکرگزار بنے خواہ ناشکرا۔"
3- *ہدایت توفیق والہام:
یعنی اللہ عز وجل کا اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے اس کے سینے کو دین حق کی معرفت وقبولیت کے لئے کھول دینا، اس کے دل کو علم وایمان کے نور سے بھر دینا اور اسے راہ نجات اور صراط مستقیم پر گامزن کر دینا۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
*{من يهد الله فهو المهتد...}* (سورة الكهف:17)
"جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت یافتہ ہے۔۔۔"
*{...ومن يشأ يجعله على صراط مستقيم}* (سورة الأنعام:39)
"۔۔۔اور وہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے۔"
4- *قیامت کے دن اہل جنت کو جنت کی اور اہل جہنم کو جہنم کی راہ دکھانا:
چنانچہ جس وقت جنتیوں کو جنت میں داخلے کی نعمت حاصل ہوگی تو وہ کہیں گے:
*{...الحمد لله الذي هدانا لهذا وما كنا لنهتدي لولا أن هدانا الله...}* (سورة الأعراف:43)
"۔۔۔اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو اس مقام تک پہنچایا ورنہ ہماری کبھی رسائی نہ ہوتی اگر اللہ ہمیں نہ پہنچاتا۔۔۔"
اور جہنمیوں کے بارے میں اللہ عز وجل کا حکم ہوگا:
*{...فاهدوهم إلى صراط الجحيم}* (سورة الصافات:23)
"پھر تم انہیں جہنم کی راہ دکھائو۔"
✍ ہدایت (توفیق والہام) کا مالک صرف اللہ تبارک تعالی ہے، اس کے سوا کسی اور کو یہ اختیار حاصل نہیں، وہ جس کو چاہتا ہے اپنے فضل ورحمت سے ہدایت اور توفیق دیتا ہے۔
جیساکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
*{إنك لا تهدي من أحببت ولكن الله يهدي من يشاء وهو أعلم بالمهتدين}* (سورة القصص:56)
"آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت پانے والوں کو۔"
*{ليس عليك هداهم ولكن الله يهدي من يشاء...}* (سورة البقرة:272)
"انہیں ہدایت دینا آپ کے ذمے نہیں ہے بلکہ اللہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے۔۔۔"
✍ اللہ عز وجل اس کو ضرور ہدایت (توفیق) دیتا ہے جو اس کا سچا طالب ہو اور اس کے لئے سنجیدگی کے ساتھ جد وجہد بھی کرتا ہو۔ اور اس لئے قرآن مجید اور حدیث شریف میں ہدایت کے لئے مسلسل دعا اور مخلصانہ جد وجہد کرتے رہنے کی تاکید آئی ہے۔
ملاحظہ فرمائیں:
*{والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا...}* (سورة العنكبوت:69)
"اور جو ہماری راہ میں جد وجہد کریں گے ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھائیں گے۔۔۔"
*{...قد جاءكم من الله نور وكتاب مبين. يهدي به الله من اتبع رضوانه سبل السلام...}* (سورة المائدة:15-16)
"۔۔۔یقینا آ چکی ہے تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی اور واضح کتاب جس کے ذریعے اللہ دکھاتا ہے سلامتی کی راہیں اس شخص کو جو اس کی رضامندی کے درپے ہو۔۔۔"
*{إهدنا الصراط المستقيم}* (سورة الفاتحة:6)
"ہمیں سیدھی راہ پر چلا۔"
*[اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى]* (صحيح مسلم:2721)
اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری، پاکدامنی اور بے نیازی کا سوال کرتا ہوں۔"
✍ اللہ عز وجل کا نام *الهادي* قرآن مجید میں دو بار آیا ہے۔
مثال:
{...وكفى بربك هاديا ونصيرا}* (سورة الفرقان:31)
"۔۔۔اور کافی ہے آپ کا رب ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا"
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر  جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS