find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Surah Bani Israil ki Tafseer Urdu Tarjum. (Para 15)

Tafseer-Ul-Quran Surah Bani Israil

سلسلہ دروس رمضان اور تفسیر قرآن نمبر (15)
پارہ نمبر 15 کے منتخب نکات
------------------------------------------------
سورۃ بنی اسرائیل (الاسراء)، سورہ نمبر: 17
1-  نبی کریمﷺ کے سفر اسراء و معراج کا تذکرہ اور بیت المقدس کی فضیلت
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ.....   ( 1)
2-  قوموں کی تباہی کے اسباب
وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ نُهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ.....    ( 16)
3-   مختلف احکام: عبادت اللہ کی، والدین کے ساتھ احسان، رشتے داروں، مسکینوں اور مسافروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم، فضول خرچی سے اجتناب، بخیلی سے بچنے کا حکم، روزی کے ڈر سے اولاد کو قتل نہ کرو، زنا کے قریب نہ جاؤ، کسی کو ناحق قتل نہ کرو، یتیموں کا خیال رکھو، ناپ تول میں کمی نہ کرو، جس چیز کا علم نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑو، زمین پر اکڑ کر نہ چلو
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا.....   (39-23)
4-  آسمان و زمین کی ساری چیزیں اللہ کی تسبیح و تحمید بیان کرتی ہیں
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ.....   ( 44)
5-  انسان کی تمام مخلوقات پر فضیلت و برتری کا تذکرہ
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ.....   ( 70)
6-  قیامت کے دن ساری جماعتیں اپنے امام کے ساتھ بلائی جائیں گی اور امام کی تفسیر
يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ.....    ( 71)
7-  تہجد کی نماز اور نبی کریم ﷺکے لیے مقام محمود کی دعا
أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ.....   ( 79-78)
8-  روح کی حقیقت
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ.....    ( 85)
9-  حضرت موسی علیہ السلام کو ملنے والے نو معجزے: ید بیضاء، لاٹھی، قحط سالی، پھلوں میں کمی، طوفان، جراد، کھٹمل یا جوں، مینڈک، خون
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ فَاسْأَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ جَاءَهُمْ.....    ( 101)
-----------------------------------------------
سورۃ الکہف، سورہ نمبر: 18
10-  نبی کریمﷺ کی کفار کے ایمان لے آنے کی شدید خواہش اور رب کی نصیحت
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى.....   ( 6)
11-  اصحاب کہف کا تذکرہ: چند نوجوانوں کا قوم سے الگ ہٹ کر توحید کا اقرار، بادشاہ کے سامنے حاضری، دربار میں علی الاعلان توحید کا اعلان، غار میں پناہ، اللہ کی قدرت، اصحاب کہف کی تعداد، (کسی بھی کام کا ارادہ کریں تو ان شاء اللہ کہہ لیں)، غار میں ٹھہرنے کی مدت
إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ.....      ( 26-10)
12-  دو آدمیوں کی مثال اور نا شکری کا انجام
وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا رَجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا.....   ( 44-32)
13-  اعمال نامے میں چھوٹی بڑی سب چیزیں موجود ہوں گی
وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ.....    ( 49)
14-  ابلیس جناتوں میں سے ہے، فرشتوں میں سے نہیں
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا.....    ( 50)
15-  حضرت موسی اور خضر علیہما السلام کی ملاقات اور اس کی تفصیل: ملاقات کا پس منظر، وقت کے سب سے بڑے عالم سے ملاقات، موسی علیہ السلام کی شاگرد بننے کی خواہش، خضر علیہ السلام کا جواب، موسی علیہ السلام کا وعدہ، خضر علیہ السلام کے تین خلاف عادت و عقل کام، موسی علیہ السلام کے اعتراضات اور خضر علیہ السلام کے جوابات
وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ لَا أَبْرَحُ حَتَّى أَبْلُغَ.....   ( 82-60)
-------------------------------------------
حافظ رضوان حیدربن عبدالاحدالسلفی جایا مظفرپور بہار
17 مئی 2019ء/ 11 رمضان 1440ھ، جمعہ
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS