Kalma-E-Taiyyba ki Chauthi Shart inqaad jo Tark Ke mnafi Ho.
کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شرطیں 5
✍ کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کی گواہی میں سات شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے، ان تمام شرطوں کو پوری کئے بغیر کلمہ طیبہ کی گواہی دینا بے فائدہ اور بے سود ہوگا۔
وہ شرطیں بطور تفصیل یہ ہیں:
4۔ انقیاد جو ترک کے منافی ہے:
یعنی کلمہ "لا الہ الا اللہ" جس حکم اور معنی پر دلالت کرتا ہے اس پر عمل در آمد ہونا اور نافرمانی سے بچنا۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{ومن يسلم وجهه إلى الله وهو محسن فقد استمسك بالعروة الوثقى} (لقمان:22)
"اور جو شخص حکم الہی آگے اچھائی کے ساتھ سر تسلیم خم کر دے تو یقینا اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا۔"
"مضبوط کڑا" کلمہ "لا الہ الا اللہ" ہے اور "تسلیم" کا مطلب اخلاص کے ساتھ اللہ تعالی کی فرماں برداری اور اس کے حکم کی تابعداری ہے۔
*(كتاب *عقيدة التوحيد* لفضيلة الشيخ *صالح الفوزان* حفظه الله)
(ترجمہ: افتخار عالم مدنی، دعوہ سنٹر، جبیل، سعودی عرب)
No comments:
Post a Comment