Kalma-E-Taiyyba Ki Kitni Shartein Hai?
Kalma-E-Taiyyba ki Tisri Shart "Yakeen Jo Shak Ke Mnafi Ho"
کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شرطیں 3
✍ کلمہ "لا الہ الا اللہ" کی شہادت میں سات شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے، ان شرطوں کو پوری کئے بغیر کلمہ کی گواہی دینا بے فائدہ اور بے سود ہوگا۔
وہ شرطیں بطور تفصیل یہ ہیں:
2- یقین جو شک کے منافی ہے:
یعنی کلمہ "لا الہ الا اللہ" کا اقرار کرنے والا اس کے معنی ومدلول پر یقین رکھے اور شک نہ کرے، اگر شک کرےگا تو یہ کلمہ اسے نفع نہیں پہنچائےگا۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{إنما المؤمنون الذين آمنوا بالله ورسوله ثم لم يرتابوا} (الحجرات:15)
"سچے مومن وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک نہیں کئے۔"
پس اگر وہ شک کرےگا تو منافق ٹھہرےگا۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
[فمن لقيت من وراء هذا الحائط يشهد أن لا إله إلا الله مستيقنا بها قلبه فبشره بالجنة]
(صحيح مسلم:31)
"اس باغ کے پیچھے کسی بھی ایسے شخص سے تمہاری ملاقات ہو جو کلمہ "لا الہ الا اللہ" کا دل سے یقین رکھتے ہوئے اقرار کرتا ہو تو اس کو جنت کی خوش خبری سنا دو۔"
معلوم ہوا کہ جس نے اس کلمہ کے معنی ومدلول پر دل سے یقین نہیں کیا وہ جنت میں داخلے کا مستحق نہیں ہوگا۔
*كتاب عقيدة التوحيد لفضيلة الشيخ صالح الفوزان حفظه الله*
ترجمہ: افتخار عالم مدنی
No comments:
Post a Comment