find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ramzan ke Mahine Ka Isteqbal Kaise Kare? (Part 04)

Ramzan-ul-Mubarak ka Istaqbal Kaise Kare?
رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں4:
رمضان المبارک کا استقبال اس عزم مصمم کے ساتھ کریں کہ اس میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں گے کیونکہ یہ گناہوں کی مغفرت، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلہ پانے کا مہینہ ہے، اور اس کے لئے نیکیاں جمع کرنا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر اعلان کرنے والا یہ اعلان کرتا ہے کہ اے نیکی کے طلبگار! آگے بڑھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*لہذا:
*عزم کریں کہ ایمان اور اجر وثواب کی امید کے ساتھ اس ماہ صیام کے تمام روزے رکھیں گے۔
*عزم کریں کہ روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پنجوقتہ نمازیں بھی ادا کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس ماہ عبات میں ایمان اور اجر وثواب کی امید کے ساتھ  تراویح کی نماز ادا کریں گے۔
*عزم کریں کہ تراویح کی نماز روزانہ ادا کریں گے۔
*(مرد حضرات) عزم کریں کہ تراویح کی نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھیں گے۔
*(مرد حضرات) عزم کریں کہ تراویح کی نماز امام کے ساتھ شروع کریں گے اور امام کے ساتھ ختم کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس ماہ قرآن میں قرآن کی تلاوت کے ساتھ تدبر بھی کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس ماہ انفاق میں زکاة کے علاوہ (اگر اس کا نصاب اور سال پورا ہو رہا ہو) فی سبیل اللہ صدقات وخیرات بھی ادا کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس دعا کے مہینے میں اکثر اوقات اور بالخصوص رات کے تیسرے پہر ذکر ودعا اور توبہ واستغفار کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس نیکی کے مہینے میں روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ حسب استطاعت روزہ دار کو افطار کرا کے روزہ رکھنے کا ثواب بھی پائیں گے۔
*عزم کریں کہ اس ماہ مبارک میں عمرہ کر کے حج کا ثواب کمائیں گے۔
*عزم کریں کہ اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں شب بیداری کریں گے اور اللہ کی عبادت میں خوب محنت کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس عبادت والے مہینے کے آخری عشرے میں موقع نکال کر کسی جامع مسجد میں اعتکاف بھی کریں گے۔
*عزم کریں کہ اس عظیم الشان مہینے کی آخری پانچ طاق راتوں میں  شب قدر کی مبارک رات کو تلاش کریں گے اور اس میں عبادت کر کے 83 سال 4 ماہ کی عبادت کا اجر وثواب پائیں گے۔
*عزم کریں کہ کم از کم اس مبارک مہینے میں جماعت کے ساتھ فجر کی نماز پڑھ کر طلوع آفتاب تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کریں گے پھر دو رکعت نماز ادا کریں گے اور اس طرح ایک مکمل حج اور عمرے کا ثواب پائیں گے۔
اللہ ہم سب کو نیکی کا عزم کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS