Allah Subhanahu Tala ke Nam Aur Unke Meaning.
اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معانی
20- الوهاب:
معنی: بہت زیادہ دینے والا، خوب نوازنے والا، بلا مانگے عطا کرنے والا، بغیر کسی معاوضہ یا غرض کے دینے والا، بے انتہا جود وسخا اور فیاضی کرنے والا، بے شمار نعمتوں اور رحمتوں سے سرفراز کرنے والا، بے حساب نوازشیں، عنایتیں اور انعامات واحسانات کرنے والا۔۔۔
#نوٹ:
✍ اللہ رب العالمین تمام خزانوں کا مالک ہے، اس کے ہاتھ میں ساری بادشاہت ہے، ہر چیز میں اس کا تصرف ہے اور ہر ایک پر اس کا اختیار ہے۔
✍ وہ اپنی سلطنت میں جیسے چاہتا ہے تصرف کرتا ہے، وہ جو چاہتا ہے ہوتا ہے اور جو نہیں چاہتا ہے نہیں ہوتا ہے، وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے نہیں دیتا ہے، وہ جو دے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو روک لے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔
✍ ہدایت، نبوت، علم، حکمت، باشاہت، حکومت، عہدہ، منصب، عزت، شہرت، صحت، سعادت، رزق، مال، اولاد اور دیگر تمام دینی ودنیاوی نعمتیں عطا کرنے والا اللہ ہے۔
✍ اس نام پر ایمان رکھنے کا لازمی تقاضا ہے کہ جب بھی اور جو کچھ بھی مانگا جائے اللہ سے مانگا جائے اور اس کے سوا کسی اور سے نہ مانگا جائے، کیونکہ اس کے سوا کوئی اور نہ داتا وگنج بخش ہے اور نہ ہی امیر نواز وغریب نواز ہے۔
✍ اللہ کی اس صفت وہاب سے متعلق کچھ آیتیں ملاحظہ فرمائیں:
*{ووهبنا لهم من رحمتنا وجعلنا لهم لسان صدق عليا}* (سورة مريم:50)
"اور ان سب کو ہم نے بہت سی رحمتیں عطا فرمائیں اور ہم نے ان کے ذکر جمیل کو بلند درجے کا کر دیا۔"
*{أم عندهم خزائن رحمة ربك العزيز الوهاب}* (سورة ص:9)
"کیا ان کے پاس تیرے رب کی رحمت کے خزانے ہیں جو بڑا زبردست اور بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔"
*{...فوهب لي حكما وجعلني من المرسلين}* (سورة الشعراء:21)
"۔۔۔پھر مجھے میرے رب نے حکم وعلم عطا فرمایا اور مجھے اپنے رسولوں میں سے کر دیا۔"
*{...وهب لي ملكا لا ينبغي لأحد من بعدي إنك أنت الوهاب}* (سورة ص:35)
"۔۔۔اور مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے پاس نہ ہو۔"
*{...ربنا هب لنا من أزواجنا وذرياتنا قرة أعين واجعلنا للمتقين إماما}* (سورة الفرقان:74)
"اے ہمارے رب! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔"
*{لله ملك السماوات والأرض يخلق ما يشاء، يهب لمن يشاء إناثا ويهب لمن يشاء الذكور . أو يزوجهم ذكرانا وإناثا ويجعل من يشاء عقيما، إنه عليم قدير}* (سورة الشورى:49-50)
"آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے، وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔ یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے، وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔"
✍ قرآن مجید میں اللہ تعالی کا یہ نام (3) بار آیا ہے۔
#مثال:
*{ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنك رحمة إنك أنت الوهاب}* (سورة آل عمران:8)
"اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقینا تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔"
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر جبیل سعودی عرب

No comments:
Post a Comment