find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Surah Hood Ki Tafseer (Para 12)

Tafseer-Ul-Quran Surah Hood.

سلسلہ دروس رمضان اور تفسیر قرآن نمبر (12)
پارہ نمبر 12 کے منتخب نکات
سورۃ ھود
1-  زمین کی تمام مخلوقات کی روزی کا ذمہ دار اللہ ہے
وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ.....   ( 6)
2-  دنیا چاہنے والوں کا انجام
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ.....   ( 15)
3-  حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ....... نوح علیہ السلام کی دعوت، قوم کے اعتراضات، نوح علیہ السلام کا جواب، کشتی بنانے کا حکم، عذاب کی آمد، باپ بیٹے کا مکالمہ، نوح علیہ السلام کی اللہ سے شکایت، اللہ کا جواب، نوح علیہ السلام کی توبہ
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ      أَنْ لَا تَعْبُدُوا إِلَّا اللّهَ.....    ( 49-25)
4-  حضرت ہود علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ.... ہود علیہ السلام کی دعوت، توبہ و استغفار کی تلقین، قوم کا اعتراض، ہود علیہ السلام کا جواب، عذاب الہی کا نزول، قوم عاد کا انجام اور اس کے اسباب
وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا ....   ( 60-50)
5-  حضرت صالح علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ...... صالح علیہ السلام کی دعوت، استغفار کی نصیحت، قوم کا اعتراض، صالح علیہ السلام کا جواب، اونٹنی کا معجزہ، نافرمانی کی صورت میں عذاب کی آمد
وَإِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا قَالَ يَا قَوْمِ.....   ( 68-61)
6-  حضرت ابراہیم علیہ السلام کے یہاں مہمان فرشتوںکی آمد، ابراہیم علیہ السلام بحیثیت میزبان، فرشتوں کی وضاحت اور بیٹے کی خوشخبری، آنے کا مقصد، قوم لوط کی حرکتوں کا تذکرہ، سخت ترین عذاب کا آنا
وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ.....   ( 83-69)
7-  حضرت شعیب علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ....... شعیب علیہ السلام کی دعوت، ناپ تول میں کمی سے بچنے کی نصیحت، قوم کی ہٹ دھرمی، شعیب علیہ السلام کی وضاحت اور استغفار کی تلقین، نافرمانی کی صورت میں عذاب کی آمد
وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ.....   ( 95-84)
8-  نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں
وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ.....   ( 114)
9-  قرآن میں پچھلی امتوں کے واقعات کے ذکر کا مقصد
وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا.....      ( 120)
----------------------------------------
سورۃ یوسف
10-  سب سے بہترین قصہ اور اس کی تفصیل.......  حضرت یوسف علیہ السلام کا خواب، باپ کی تعبیر، اخوان یوسف کا حسد، یوسف علیہ السلام کنویں میں، قافلے کے پاس، مصر کے بازار میں، وزیر خزانہ کے گھر، یوسف علیہ السلام کی جوانی اور نبوت کا تذکرہ، عزیز مصر کی بیوی کا یوسف علیہ السلام پر فریفتہ ہونا، یوسف علیہ السلام کی پاکدامنی، یوسف علیہ السلام جیل میں، جیل میں دو نوجوانوں کا خواب اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر، جیل میں دعوت توحید، بادشاہ مصر کا خواب، اس خواب کی تعبیر، یوسف علیہ السلام کی پاکدامنی کے تعلق سے گواہی، یوسف علیہ السلام بحیثیت وزیر خزانہ......
نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هَذَا.....   ( 57-3)
----------------------------------------
حافظ رضوان حیدربن عبدالاحدالسلفی جایا مظفرپور بہار
15 مئی 2019ء/ 09 رمضان 1440ھ، بدھ
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS