find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Ke Nam Aur unke Mani.{ الملك، المليك، المالك}

Allah Subhanahu Tala ke Nam Aur Unke Meaning.

اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معنی
13،12،11- {الملك، المليك، المالك}
#معنی:
✍ سارے جہاں کا حقیقی بادشاہ، بلا شرکت غیر تمام کائنات کا مالک، قادر مطلق، مختار کل، ہر چیز میں مکمل حق تصرف رکھنے والا، علم وحکمت اور عدل ورحمت کی بنیاد پر اپنے ارادہ ومشیئت سے از خود فیصلے لینے والا، اور اپنے ہر حکم کو بلا روک ٹوک نافذ کرنے والا۔۔۔
#نوٹ:
✍ اللہ سبحانہ وتعالی کی صفت "ملک" تمام ذاتی اور فعلی صفات کمال کو مستلزم ہے۔
✍ اللہ تعالی سب کا مالک ہے اور سب اس کی ملکیت ہیں، وہ سب کا حاکم ہے اور سب اس کے محکوم ہیں، وہ ہر ایک سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔
✍ اللہ تعالی تمام قدری، شرعی اور جزائی احکام کا مالک ہے، وہ سب کی تقدیر وتدبیر کا مالک ہے، وہ سب کی موت وحیات، صحت ومرض، فقر وغنی کا مالک ہے، وہ ہر خیر وشر، نفع وضرر اور امر ونہی کا مالک ہے، وہ ہر ایک کی توفیق اور رشد وہدایت کا مالک ہے، وہ سب کی دنیا وآخرت، حساب وکتاب اور جزا وسزا کا مالک ہے۔
✍ اللہ عز وجل بادشاہوں کا بادشاہ اور سب سے عظیم بادشاہ ہے، اس کی بادشاہت ہمیشہ رہنے والی ہے، اسے کسی وزیر یا مشیر وغیرہ کی ضرورت نہیں، وہ جیسے چاہتا ہے بغیر کسی شراکت ونزاع کے اپنی سلطنت چلاتا ہے، وہ جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے روک لیتا ہے، وہ جسے چاہتا ہے حکومت وبادشاہی دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے، وہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
✍ جیسے صرف اللہ تعالی حقیقی بادشاہ ہے اور اس کی بادشاہت میں کوئی اور اس کا شریک نہیں ویسے ہی صرف اللہ تعالی حقیقی معبود ہے اور اس کی عبادت میں کوئی اور اس کا شریک نہیں۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{ذلكم الله ربكم له الملك لا إله هو فأنى تصرفون} [سورة الزمر:6]
"وہی اللہ تمہارا رب ہے، اسی کے لئے بادشاہت ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو۔"
✍ قرآن مجید میں اللہ کا نام "الملك" 5 بار، "المليك" ایک بار اور "المالك" دو بار وارد ہوا ہے۔
مثال:
{هو الله الذي لا إله إلا هو الملك القدوس...} [سورة الحشر:23]
"وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں جو بادشاہ اور نہایت پاک وبے عیب ہے۔۔۔"
{إن المتقين في جنات ونهر . في مقعد صدق عند  مليك مقتدر} [سورة القمر:55]
"بے شک متقی وپرہیزگار لوگ باغات اور نہروں میں ہوں گے، مجلس حق وعزت میں قدرت والے بادشاہ کے پاس۔"
{قل اللهم *مالك الملك* تؤتي الملك من تشاء وتنزع الملك ممن تشاء...} [سورة آل عمران:26]
"آپ کہ دیجئے اے اللہ! (تمام جہان کی) بادشاہت کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے۔۔۔" 
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS