find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Tala Ke Nam Aur Unke Meaning. (المصور)

Allah Subhanahu Tala ke Nam Aur unke Meaning
اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معانی
10- المصور:
معنی: بغیر کسی مثال اور نقل ونمونہ کے اور نہایت ترتیب وتنظیم اور اعتدال سے کائنات کی صورت بنانے والا، جس طرح چاہے مخلوقات کی صورتیں بنانے والا، اور انسان کو حسین ترین صورت عطا کرنے والا۔
نوٹ:
✍ اللہ سبحانہ وتعالی کا باکمال اور بے مثال "مصور" ہونا اس کے "معبود برحق" ہونے کی دلیل ہے، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{هو الذي يصوركم في الأرحام كيف يشاء لا إله إلا هو العزيز الحكيم} سورة آل عمران:6)
"وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔" 
✍ اسلام میں ذی روح کی تصویر کشی حرام ہے، کیونکہ اس سے تخلیق الہی کی مشابہت لازم آتی ہے اور شرک وگمراہی کے دروازے کھلتے ہیں۔
لہذا بلا کسی ضروری تقاضے یا شرعی مصلحت کے کسی بھی ذی روح کی کسی بھی طریقے سے اور کسی بھی غرض سے تصویر بنانا یا بنوانا، کھینچنا یا کھنچوانا یہاں تک کہ بطور یادگار اسے محفوظ رکھنا بھی جائز نہیں ہے۔(دیکھئے: صحیح بخاری:5950،5954 صحیح مسلم:2109،2107)
✍ اللہ عز وجل کے سوا کسی اور کے لئے لفظ "مصور" کا استعمال بلا قید جائز نہیں ہے۔
✍ اللہ عز وجل کا یہ نام {المصور} قرآن مجید میں ایک بار وارد ہوا یا ہے۔
#ملاحظہ فرمائیں:
{هو الله الخالق البارئ المصور له الأسماء الحسنى} [سورة الحشر:24]
"وہ اللہ ہے (اندازہ مقرر) کرنے والا، وجود میں لانے والا اور صورت بنانے والا۔"
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS