Allah Tala Ke Nam Aur Unke Meaning
اللہ تعالی کے نام اور ان کے معانی:
5- { الحي }
معنی: سدا زندہ رہنے والا، وہ جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہےگا، جس کے لئے ابدی زندگی ہے، جس کو کبھی موت آئی ہے نہ آئےگی۔
نوٹ:
✍ اللہ کا یہ عظیم نام اس کے "کمال ذاتی" اور "صفت حیات" پر دلالت کرتا ہے۔
✍ صفت "حیات" (زندگی) اللہ سبحانہ وتعالی کی "ذاتی صفت" ہے۔
✍ اللہ سبحانہ وتعالی کی حیات "حیات کاملہ" ہے، جو عدم وزوال، موت وفنا، ہر قسم کے نقص وعیب اور تمام طرح کی صفات سلبیہ سے پاک ہے۔
✍ اللہ عز وجل کی صفت "حیات" نہایت "جامع" صفت ہے، یہ اس کے علم وقدرت، ارادہ ومشیئت، سمع وبصر، حکمت وکلام، عزت وعلو اور ان تمام صفات کمال کو شامل ومستلزم ہے جو اس کی عظمت وجلال کے شایان شان ہیں۔
✍ یہ صفت اس بات کی متقاضی ہے کہ صرف اسی کو معبود برحق مانا جائے، خالص اسی کی عبادت کی جائے، حاجت روائی اور مشکل کشائی کے لئے اسی کو پکارا جائے اور اسی پر توکل کیا جائے جیساکہ خود اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{ هو الحي لا إله إلا هو فادعوه مخلصين له الدين } [سورة غافر65]
"وہ ہمیشہ زندہ رہنے والی ذات ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، لہذا تم اسی کو پکارو اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔"
اور:
{ وتوكل على الحي الذي لا يموت وسبح بحمده... } [سورة الفرقان:58] "اور توکل کرو ہمیشہ زندہ رہنے والی ذات (اللہ سبحانہ وتعالی) پر جسے کبھی موت نہیں آئےگی اور تسبیح پڑھیں اس کی حمد کے ساتھ۔۔۔"
✍ "الحي القيوم" کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اللہ تعالی کا "اسم اعظم" یعنی سب سے عظیم نام ہے، وہ نام کہ جب اس کے وسیلے سے اس کو پکارا جاتا ہے تو وہ ضرور سنتا ہے اور اس سے مانگا جاتا ہے تو ضرور عطا کرتا ہے۔ (دیکھئے: زاد المعاد 4/204)
✍ اللہ عز وجل کا یہ عظیم الشان نام (الحي) قرآن مجید میں (5) بار آیا ہے۔
مثال:
{ الله لا إله إلا هو الحي القيوم.. } [سورة البقرة:255)
"اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو زندہ جاوید، سب کا تھامنے والا اور پورے نظام کائنات کو سنبھالنے والا ہے۔"
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب

- Apne Rishte Me KAise Mohabbat Paida Kare?
- Allah Ke Name (Lafj-E-Rab) Aur Unke Meaning
- Allah Ke Nam "Rahman Aur Rahim" Ka Matlab
- Allah Ke Nam "Al Qayyum" Ka MAtlab
- Allah Ke Nam "Al Khaliq " Ka Matlab
- Sabse Badi Nemat Khud Ko Allah Ke Supurd Kar Dena Hai?
No comments:
Post a Comment