find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kalma Taiyyba ki Kaun Kaun Si Shartein hai? (Part 06)

Kalma Taiyyba Ki 6th Shart kya Hai?

کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کی شرطیں 6:
✍ کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کی گواہی میں سات شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے، ان تمام شرطوں کو پوری کئے بغیر کلمہ طیبہ کی گواہی دینا بے فائدہ اور بے سود ہوگا۔
وہ شرطیں بطور تفصیل یہ ہیں:
5۔ صدق جو کذب کے منافی ہے:
یعنی کلمہ طیبہ "لا الہ الا اللہ" کی سچے دل سے گواہی دینا٬ اگر کوئی زبان سے اس کا اقرار کرے اور دل سے تصدیق نہ کرے تو وہ جھوٹا اور منافق قرار پائےگا۔
اللہ تعالی کا اس بارے میں فرمان ہے:
{ومن الناس من يقول آمنا بالله وباليوم الآخر وما هم بمؤمنين. يخادعون الله والذين آمنوا وما يخدعون إلا أنفسهم وما يشعرون. في قلوبهم مرض فزادهم الله مرضا ولهم عذاب أليم بما كانوا يكذبون} (البقرة:8-10)
"اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ ایمان والے نہیں ہیں، وہ اللہ کو اور ایمان والوں کو دھوکہ دیتے ہیں حالانکہ وہ در اصل خود اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں ہیں، ان کے دلوں میں (کفر ونفاق کی) بیماری تھی اللہ نے ان کی بیماری کو اور بڑھا دیا، اور ان کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔"
*(كتاب *عقيدة التوحيد* لفضيلة الشيخ *صالح الفوزان* حفظه الله)
(ترجمہ: افتخار عالم مدنی، دعوہ سنٹر، جبیل، سعودی عرب)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS