find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mohabbat-E-Rasool ki Pahchan Eid Miladunnabi. (Part 02)

Nabi Me Sacchi Mohabbat karne wala Kaun?
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ اگر عید میلاد النبی دین کا حصہ ہوتا تو دین کے سب سے بڑے عالم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور اس کا علم ہوتا، اور اگر آپ کو اس کا علم ہوتا تو آپ ضرور اس کی تبلیغ فرماتے، اور اگر آپ اس کی تبلیغ فرماتے تو امت کے سب سے بڑے امین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ضرور اس کو نقل کرتے، اور اگر نقل کرتے تو تابعین، تبع تابعین اور محدثین ضرور ایک دوسرے سے روایت کرتے، اور اگر روایت کرتے تو حدیث کی کتابوں میں ضرور محفوظ ہوتا، اور اگر محفوظ ہوتا تو ائمہ اربعہ اور دیگر اہل علم ضرور اس پر بحث کرتے اور سلف صالحین کے یہاں ضرور اس پر عمل ہوتا۔
✍ اور جب یہ سب کچھ ہوا ہی نہیں تو عید میلاد النبی کو دین کا حصہ ماننے اور اس کا جشن منانے سے یہ لازم آئےگا کہ (معاذ الله) یا تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کو دین کا مکمل علم نہیں تھا یا آپ نے دین کی کما حقہ تبلیغ نہیں فرمائی، یا صحابہ کرام نے امانت میں خیانت کی، یا تابعین، تبع تابعین، محدثین، ائمہ اربعہ اور دیگر اہل علم نے کوتاہی سے کام لیا، اور اس سب کا لازمی نتیجہ یہی نکلےگا کہ دین اسلام محفوظ نہ رہا جو کہ سراسر باطل وکفریہ نظریہ ہے۔ نعوذ بالله من ذلك.
✍ کیونکہ ہر سچے اور اچھے مسلمان کا پختہ یقین وایمان ہے اور بے شک ہونا چاہئے کہ اللہ کا دین " دین اسلام" محفوظ ہے، اور اس بارے میں اللہ کے فضل وکرم سے رسول امین، صحابہ کرام، تابعین عظام، تبع تابعین، محدثین، ائمہ اربعہ اور دیگر تمام سلف صالحین نے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔۔۔

عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ اگر یوم ولادت نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) واقعی عید اور جشن کا دن ہوتا تو یوم نبوت، یوم رسالت، یوم ہجرت اور یوم فتح مکہ وغیرہ کو تو بدرجہ اولی عید اور جشن کا دن ہونا چاہئے تھا۔۔۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر  جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS