find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mohabbat-E-Rasool Ki Pahchan Eid Miladunnabi. (Part 03)

Kya Eid Miladunnabi Manane wale Deen-E-Islam Ki Baton Pe Chalte?
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
اسلام کے مسلمہ اصول میں سے ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے رسول رحمت "محمد صلی اللہ علیہ وسلم" کو بھیج کر اور اپنی کتاب "قرآن مجید" کو نازل کرکے اپنے بندوں پر *حجت* قائم کر دی، اور چونکہ عید میلاد النبی کا ذکر نہ تو اللہ کی کتاب میں ملتا ہے اور نہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں، لہذا عید میلاد النبی کو دین "اسلام" کا حصہ ماننے سے یہ *لازم* آئے گا کہ اللہ نے اپنے بندوں پر حجت قائم نہیں کی، اور یہ بے شک کفر وتکذیب میں سے ہے۔ نعوذ بالله من ذلك۔
✍ ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اللہ تعالی غفلت اور خطا ونسیان سے پاک ہے اور اس نے اپنی کتاب "قرآن مجید" میں سب کچھ بیان کر دیا ہے، اور جب ہم اس کتاب کی آیتوں میں تدبر کرتے ہیں تو اس میں عید میلاد النبی کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا، لہذا عید میلاد النبی کو دین "اسلام" کا حصہ ماننے سے اللہ سبحانہ وتعالی پر غفلت اور خطا ونسیان طاری ہونے یا سب کچھ بیان نہ کرنے کی بات لازم آئےگی جو کہ بلا شبہ کفر وتکذیب میں سے ہے۔ نعوذ بالله من ذلك۔
✍ یہ بات طے ہے کہ اللہ تعالی نے دین کو اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی *مکمل* فرما دیا، اور جب ہم سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں عید میلاد النبی کا کوئی وجود نہیں پاتے، لہذا عید میلاد النبی کو دین "اسلام" کا حصہ ماننے سے یہ *لازم* آئےگا کہ اللہ نے اپنے دین کو مکمل نہیں فرمایا، اور یہ بلا ریب کفر وتکذیب میں سے ہے۔ نعوذ بالله من ذلك۔
آپ کا بھائی:افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر   جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS