find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah ke Nam Aur uske Matlab {اللہ}

Allah Ke Nam Aur Uske Meanings

اللہ تعالی کے نام اور ان کے معنی: (Lafj  Allah)
1- {اللہ}
معنی: معبود برحق۔ عبادت کا مستحق۔ بندگی کے لائق۔ وہ رب ذو الجلال جس کی محبت وتعظیم، خشوع وخضوع، خوف وخشیت اور امید ورغبت کے ساتھ عبادت کی جائے۔ وہ ذات واحد جس کی طرف حاجت روائی اور مشکل کشائی کے لئے رجوع کیا جائے۔
نوٹ:
✍ یہ لفظ جلالہ ہے۔
✍ یہ اللہ رب العالمین کا ذاتی نام ہے۔
✍ یہ اللہ کے تمام ناموں میں سب سے عظیم ہے۔
✍ اس میں اس کے تمام ناموں کے معانی جمع ہیں۔
✍ یہ اصل اور باقی تمام نام اس کے تابع ہیں۔
✍ اس کی طرف بقیہ تمام ناموں کی نسبت اور اضافت کی جاتی ہے۔
✍ یہ موصوف اور باقی تمام نام اس کی صفات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
✍ کسی اور ذات کو اس نام سے موسوم کرنا یا کسی اور کے لئے اس لفظ کا استعمال کرنا جائز ودرست نہیں ہے۔
✍ کسی اور زبان میں اس کا بدل یا مترادف لفظ نہیں پایا جاتا اور اس کا ترجمہ بھی ممکن نہیں ہے۔
✍ اس لفظ کی نہ کوئی مؤنث ہے نہ تثنیہ ہے اور نہ ہی جمع ہے۔
✍ قرآن مجید میں اس نام کا ذکر (2724) بار آیا ہے۔
بطور مثال اللہ تعالی کا یہ فرمان ملاحظہ فرمائیں:
{إنني أنا الله لا إله إلا أنا فاعبدني وأقم الصلاة لذكري} [طه:14)
"بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں، پس تو میری ہی عبادت کر اور میرے ذکر کے لئے نماز قائم کر۔"
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS