Allah Subhanahu Tala ke Nam Aur unke Meaning.
اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معنی
6- { القيوم}
معنی:
✍ ہمیشہ قائم رہنے والا اور قائم رکھنے والا، سارے جہاں کو چلانے والا، پورے نظام کائنات کو سنبھالنے والا، تمام انفس وآفاق کی تدبیر کرنے والا اور سب کے احوال میں تصرف کرنے والا۔۔۔
نوٹ:
✍ یہ نام اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی "قائم بنفسہ" ہے، یعنی وہ خود سے قائم ہے، کسی کا محتاج نہیں اور سب سے بے نیاز ہے۔
✍ اور اس بات پر بھی دلالت کرتا ہے کہ وہ "مقیم لغیرہ" ہے یعنی سارا عالم اس سے قائم ہیں، سب اس کے محتاج ہیں اور کوئی اس سے بے نیاز نہیں۔
✍ اس نام سے اللہ تعالی کی صفت "قیومیت" ثابت ہوتی ہے جو تمام "صفات افعال" کو شامل ہے جیسے پیدا کرنا، رزق دینا، تدبیر کرنا، موت وحیات دینا اور امن واستقرار مہیا کرنا وغیرہ۔
✍ یہ نام اللہ تعالی کے کمال ذات، کمال صفات، کمال افعال، کمال قدرت، کمال سلطنت اور کمال بے نیازی پر دلالت کرتا ہے۔
✍ "الحي القيوم" اللہ تعالی کا نہایت جامع نام ہے، اس پر اس کے تمام اسماء کا دار ومدار ہے اور اس میں اس کی تمام صفات کے معانی جمع ہیں بایں طور کہ صفت "حیات" تمام ذاتی صفات کو شامل ہے اور صفت "قیومیت" تمام فعلی صفات کو مستلزم ہے۔
✍ اور اس لئے "الحي القيوم" کو اللہ تعالی کا "اسم اعظم" یعنی سب سے عظیم نام کہا گیا ہے، اور یہ وہ نام ہے کہ جب اس کے وسیلے سے اس کو پکارا جاتا ہے تو وہ ضرور سنتا ہے اور جب اس سے مانگا جاتا ہے تو وہ ضرور دیتا ہے۔ (دیکھئے: زاد المعاد 4/204-206)
✍ اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی پریشانی لاحق ہوتی تو اس طرح سے دعا فرماتے:
"يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث"
"اے زندہ جاوید! اے قائم ودائم! میں تیری ہی رحمت کے ذریعے فریاد کرتا ہوں۔"(سنن ترمزی:3524 سلسلہ صحیحہ:3182)
✍ اور صبح وشام کے اذکار میں ایک بار اس کو پڑھنے کی بھی ہدایت آئی ہے:
"يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث أصلح لي شأني كله..."
"اے زندہ جاوید! اے قائم ودائم! میں تیری ہی رحمت کے ذریعے سے فریاد کرتا ہوں، تو میرا ہر کام سنوار دے۔۔۔(مستدرک حاکم:2000)
✍ اللہ سبحانہ وتعالی کا نام {القيوم} قرآن مجید میں (3) بار وارد ہوا ہے۔
مثال:
{الله لا إله إلا هو الحي القيوم.. } [سورة البقرة:255)
"اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو زندہ جاوید، سب کا تھامنے والا ہے۔۔۔"
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب

- Apne Rishte Me KAise Mohabbat Paida Kare?
- Allah Ke Name (Lafj-E-Rab) Aur Unke Meaning
- Allah Ke Nam "Rahman Aur Rahim" Ka Matlab
- Allah Ke Nam "Al Hayyai" Ka MAtlab
- Allah Ke Nam "Al Khaliq " Ka Matlab
- Sabse Badi Nemat Khud Ko Allah Ke Supurd Kar Dena Hai?
No comments:
Post a Comment