find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Suraj Ya Chand Garhan Se Hamla Aurat Ko Nuksan Hota Hai?

Suraj Garhan Aur Chand Garhan Se Kya Hota?
سورج اور چاند گرہن:
✍ سورج اور چاند گرہن اللہ کی عظیم نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی ہے۔
✍ سورج اور چاند رب یا معبود نہیں ہیں، بلکہ وہ اللہ کے حکم کے تابع ہیں، اسی کے حکم سے طلوع وغروب ہوتے ہیں اور اسی کے حکم سے انہیں گرہن لگتا ہے۔
✍ سورج اور چاند گرہن یونہی بلاحکمت اور بےمقصد نہیں ہوتا بلکہ اس میں چند حکمتیں اور مقاصد کارفرما ہوتے ہیں۔
✍ ان میں سے اہم یہ ہے کہ:
#بندے اللہ رب العالمین پر ایمان لائیں، اس کی عظمت اور قدرت کا اعتراف کریں، اس سے ڈریں اور اس کا خوف کھائیں۔
#نفس کا محاسبہ کریں، گناہوں سے توبہ کریں اور اعمال کی اصلاح کریں۔
#نصیحت پکڑیں، عبرت حاصل کریں اور غفلت نہ برتیں۔
#موت کو یاد کریں، اللہ کا ذکر کریں اور آخرت کی فکر کریں۔
#تقوی اختیار کریں، اللہ کا حکم مانیں اور اس کی نافرمانی سے بچیں۔
#یہ نہ بھولیں کہ دنیا فانی ہے، یہاں کی زندگی چند روزہ ہے اور موت سب کو آنی ہے۔
#ایک دن قیامت قائم ہوگی اور یہ سورج، چاند، ستارے سب ہمیشہ کے لئے بےنور ہو جائیں گے۔
✍ جب سورج اور چاند گرہن ہو تو اللہ سے ڈرتے ہوئے نماز، دعا، تکبیر وتہلیل اور توبہ واستغفار میں مشغول ہو جانا چاہئے اور صدقہ وخیرات کا بھی اہتمام کرنا چاہئے۔

*نوٹ:* یہ سمجھنا غلط اور بےبنیاد ہے کہ:
#سورج اور چاند گرہن ہونا محض ایک روٹینی عمل ہے اور اس کا کوئی شرعی سبب نہیں ہے۔
#سورج اور چاند کو گرہن کسی کے مرنے یا پیدا ہونے پر لگتا ہے۔
#جب سورج او چاند کو بیماری لاحق ہوتی ہے یا تکلیف پہنچتی ہے یا سزا دی جاتی ہے تو گرہن لگتا ہے۔
سورج اور چاند گرہن حاملہ عورت اور اس کے بچہ پر اثر انداز ہوتا ہے۔
(افتخار عالم مدنی)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS