Madarse Me Kya Padhai Jati Hai?
Madarse Me Kaisi Taleem Di Jati Hai. Urdu Aur Hindi Me Padhe Madarse Me Kis Tarah Ki Education Di Jati Hai?
مدارس میں کیا سکھایا جاتا ہے؟
✍ مدارس اسلام کے محافظ وامین اور دینی تعلیمات کے مراکز تو ہیں ہی، ساتھ میں شانتی کے سفیر، سلامتی کے علمبردار اور امن وامان کے گہوارے بھی ہیں۔ یہاں فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔ یہاں جس دین کی تعلیم دی جاتی ہے اس کے نام "اسلام" کا مطلب ہی شانتی وسلامتی ہے۔ یہاں جس "ایمان" کا درس دیا جاتا ہے اس میں بھی امن وامان کا معنی پایا جاتا ہے۔ یہاں جس "رب" کا پیغام سنایا جاتا ہے اس کا ایک نام "السلام" ہے جس کا معنی ہوتا ہے سلامتی والا، جو "رحمن ورحیم اور کریم" یعنی بے انتہا رحم وکرم والا ہے۔ یہاں جس رسول کی سیرت پڑھائی جاتی ہے وہ "رحمة للعالمين" یعنی کل کائنات کے لئے رسول رحمت ہیں۔ یہاں جس کتاب "قرآن" کی تعلیم دی جاتی ہے وہ تمام عالم کے لئے رحمت کی کتاب ہے۔ یہاں جس "جنت" کی طرف بلایا جاتا ہے اس کا نام ہی "دار السلام" یعنی سلامتی والا گھر ہے۔ یہاں صبح وشام یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ "سلام کو پھیلائو" یعنی دنیا میں امن وسلامتی کو عام کرو اور جب بھی آپس میں ملاقات ہو تو "ایک دوسرے کو سلام" کرو یعنی ایک دوسرے کے لئے شانتی وسلامتی کی دعا کرو۔ یہاں انسانیت کی تعلیم دی جاتی ہے اور یہ سکھایا جاتا ہے کہ ایک انسان کا ناحق قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اور ایک معصوم انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے۔ یہاں یہ سیکھ دی جاتی ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو تاکہ آسمان والا تم پر رحم فرمائے، تم کمزورں کے ساتھ احسان کرو تاکہ تمہارے رزق میں برکت ہو اور تمہیں مدد حاصل ہو۔ یہاں شانتی کے فروغ اور دہشگردی کی مذمت میں سمینار اور کانفرنسیں ہوتی ہیں، اور ملکی سلامتی اور امن عالم کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں۔
✍ یہاں انسانی معاشرے کو کرپشن اور تمام جرائم سے پاک رکھنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ سود، رشوت، غبن، چوری، ڈکیتی، زنا، ریپ، فتنہ، فساد، دہشت گردی، جوا، شراب، منشیات اور دیگر اخلاقی ومعاشرتی جرائم کے نقصانات سے آگاہ کیا جاتا ہے اور ان سب کی روک تھام کے لئے ٹھوس اصولوں اور احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
✍ یہاں قانون عدل وانصاف پڑھایا جاتا ہے اور تاکید کی جاتی ہے کہ ہر حال میں حق پر قائم رہنا، عدل وانصاف سے کام لینا اور ظلم ونا انصافی اور باطل کا ساتھ ہرگز نہ دینا کہ یہ تقوی وپرہیزگاری کے بھی زیادہ قریب ہے اور قومی وملی اور ملکی وعالمی سلامتی میں بھی بہت زیادہ معاون ومددگار ہے۔
✍ یہاں مادر وطن سے محبت ووفاداری، آئین وطن کے تحفظ، قانون وطن کی پاسداری، برادران وطن کے ساتھ رواداری، اور ہر حال میں قومی، سماجی اور ملکی سطح پر امن وشانتی بنائے رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
✍ یہاں کے نصاب تعلیم میں اخلاقیات کا وہ مثالی مضمون داخل ہے جس میں پڑھایا جاتا ہے کہ حسن اخلاق ہی اصل نیکی وبھلائی ہے اور اس کا بنیادی عنصر ہی ایذا رسانی سے پرہیز، صبر وتحمل، عفو ودرگزر، رحم وکرم، جود وسخا، باہمی تعاون وخیرخواہی اور احسان وایثار پر مبنی ہے۔
✍ یہاں انسان تو انسان کتے اور بلی جیسے جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کی تعلیم دی جاتی ہے، اور اپنے تو اپنے پرایے کے ساتھ بھی نرمی وآسانی برتنے کی نصیحت کی جاتی ہے اور دوست تو دوست دشمنوں کے ساتھ بھی عدل وانصاف کا معاملہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔
✍ یہاں شرافت وایمانداری، سچائی وامانت داری، شرم وحیا، ہمدردی وبھائی چارہ، ایک دوسرے کا احترام، بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت، کمزوروں پر رحم، برائی سے نفرت اور بھلائی سے محبت سکھائی جاتی ہے۔
✍ یہاں سوشل ورک، سماج سیوا، خدمت خلق اور فلاحی ورفاہی کاموں کے کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، تعمیری واصلاحی اور تعلیمی وتربیتی مشن پر تعاون کی تلقین کی جاتی ہے، عوامی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تنفیذ وتکمیل میں رخنہ اندازی کی قطعا اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
✍ یہاں زندگی کی بقاء کے لئے پانی کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ضرورت پر خاصا زور دیا جاتا ہے، نیز ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے پیڑ پودے کی قدر وقیمت اور شجر کاری کی افادیت بیان کی جاتی ہے اور عام استعمال کی جگہوں پر نجاست وگندگی پھیلانے کو لعنتی عمل بتایا جاتا ہے۔
✍ یہاں طہارت وپاکیزگی اور صفائی وستھرائی کو آدھا ایمان بتایا جاتا ہے، کھانے پینے اور مال خرچ کرنے میں اعتدال پر ابھارا جاتا ہے، رات میں جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے پر زور دیا جاتا ہے، کھیل کود کا مناسب اہتمام ہوتا ہے، اور ہر کام کے لئے وقت بھی مقرر کیا جاتا ہے اور ترتیب بھی بنائی جاتی ہے، یہ سب اس لئے کہ ان سب کا حفظان صحت، تحفظ مال اور تنظیم وقت کے بنیادی اصول میں شمار ہوتا ہے۔
✍ دیگر تعلیمی اداروں کی طرح یہاں بھی طلبہ کی علمی وثقافتی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے لائبریریاں قائم ہیں، خطابت وصحافت کے میدان میں مہارت پیدا کرنے کے لئے ہفتہ واری، اور ماہانہ وسالانہ انجمنوں کا انعقاد ہوتا ہے، نیز آج کے مقابلہ جاتی دور سے ہم آہنگ ہونے کے لئے
انعامی کوئز اور مسابقے کرائے جاتے ہیں۔
✍ یہاں دین تو سکھایا ہی جاتا ہے اور آخرت تو سنواری ہی جاتی ہے، ساتھ ساتھ دنیا سے بھی اتنی آگاہی ضرور کرا دی جاتی ہے کہ کفایت کی حد تک حلال طریقے سے ضروریات زندگی کی تکمیل پر قدرت حاصل ہو جائے۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر جبیل سعودی عرب

- Kya Madarse me Aatankwad Ki Padhai padhai Jati hai?
- Madarso Ki Syllabus me Kaun Kaun Si kitabein hai? Kya Inme Jihadi Sabak Diya hai?
- Kya Madarse Me Aatankwadi banne Ko kaha jata Hai?
मदरसों में क्या सिखाया जाता है?(1) in hindi
✍ मदरसे धार्मिक शिक्षा केंद्र और इस्लाम के संरक्षक तो हैं ही, साथ ही शांति के राजदूत और अमन के गहवारे भी हैं | यहां अमन व शांति के गुर और आतंकवाद विरोधी सिद्धांत सिखाए जाते हैं | यहां जिस धर्म का संदेश दिया जाता है उसके वजूद का उद्देश्य ही शांति स्थापित करना है | यहां जिस इस्लाम की शिक्षा दी जाती है उसका शाब्दिक अर्थ ही शान्ति है | यहां जिस ईमान का पाठ पढ़ाया जाता है उसका मूल तत्व ही अमन है | यहां जिस रब का परिचय कराया जाता है उसके कुछ सुन्दर नाम इस प्रकार हैं: "अस्सलाम" यानी शांति व सलामती वाला, "अररहमान" यानी रहमत वाला, "अररहीम" यानी रहम करने वाला और "अलकरीम" यानी करम करने वाला | यहां जिस रसूल की जीवनी और प्रवचन से अवगत कराया जाता है वह "रहमतुल लिल आलमीन" यानी सारे जहान के लिए रहमत हैं | यहां जिस किताब “क़ुरआन” की व्याख्या की जाती है वह भी सब के लिए रहमत है | यहां जिस जन्नत की तरफ़ बुलाया जाता है उसका नाम "दारुस्सलाम" यानी शांति घर है |
✍ यहां अमन व शांति के उपदेश दिए जाते हैं और यह अपील की जाती है कि "सलाम को फैलाओ" यानी शांति का प्रचार करो, और "सलाम करो" यानी एक दूजे के लिए शांति की दुआ करो | यहां इंसानियत सिखाई जाती है और यह बताया जाता है कि किसी भी एक इंसान की नाहक़ हत्या सारी इंसानियत की हत्या है और किसी भी एक निर्दोष इंसान की जान बचाना तमाम इंसानियत को बचाना है | यहां यह सीख दी जाती है कि यदि तुम ज़मीन वालों पर दया करोगे तो आसमान वाला भी तुम पर दया करेगा और यदि तुम कमज़ोरों की मदद करोगे तो तुम्हारी भी मदद की जाएगी | यहां शांति के समर्थन और आतंकवाद के विरोध में सेमिनार तथा सम्मेलन होते हैं, और राष्ट्रीय एवं अंतर्राष्ट्रीय शांति व सुरक्षा के लिए दुआएं मांगी जाती हैं |
आप का भाई: इफ्तिख़ार आलम मदनी
इसलामिक गाइडेंस सेन्टर जुबैल सऊदी अरब

No comments:
Post a Comment