find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Ke Unke Aur unke Maani. (الرازق الرزاق)

Allah Subhanahu Tala ke Nam Aur unke Meaning.
اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معانی
15-14: {الرازق الرزاق}
معنی:
✍ رزق دینے والا، بہت رزق دینے والا، جو تمام جاندار مخلوقات کے لئے رزق پیدا فرمائے، ان کے لئے حصول رزق کے اسباب مہیا کرے، اور ان تک رزق پہنچائے۔۔۔
نوٹ:
✍ رزق کی دو قسم ہے:
1- ظاہری رزق جو جسم کے کام آتا ہے یعنی غذا اور کھانے پینے کی چیزیں۔۔۔یہ رزق انسان اور حیوان، مومن اور کافر، نیک اور بد سب کے لئے *عام* ہے اور رزق حلال ورزق حرام دونوں کو *شامل* ہے۔
2- معنوی رزق جو دل اور روح کے کام آتا ہے یعنی ایمان، تقوی، علم نافع، عمل صالح اور رزق حلال وغیرہ۔۔۔یہ رزق مومن اور نیک بندوں کے لئے خاص ہے۔
✍ رزق کا خالق، مالک، ضامن اور مدبر اللہ تعالی ہے، وہ ہر جاندار مخلوق کے لئے رزق پیدا فرماتا ہے، اس کے لئے رزق کی حصولیابی کے اسباب مہیا کرتا ہے اور اس تک رزق پہنچاتا ہے۔ نیز وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق میں کشادگی فرما دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے رزق میں تنگی پیدا کر دیتا ہے۔ (دیکھئے: سورہ ہود: 6 اور سورہ اسراء:30)
✍ اللہ عز وجل کے ان دونوں نام {"الرازق" اور "الرزاق"} پر ایمان رکھنے کا لازمی تقاضا ہے کہ صرف اسی کو رزق کا مالک مانا جائے، اسی سے رزق کا سوال کیا جائے، نیز اسی کو معبود برحق مانا جائے اور اسی کی عبادت کی جائے۔ اور کسی اور کو رزق کا مالک مان کر یا اس سے رزق کا سوال کرکے یا اس کو معبود برحق مان کر یا اس کی عبادت کرکے اللہ سبحانہ وتعالی کے ساتھ شرک نہ کیا جائے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{هل من خالق غير الله يرزقكم من السماء والأرض لا إله إلا هو فأنى تؤفكون} [سورة فاطر:3]
"۔۔۔کیا کوئی (اور) خالق ہے اللہ کے سوا جو تمہیں رزق دے آسمان اور زمین سے، نہیں ہے کوئی معبود (برحق) سوائے اس کے۔۔۔"
{إن الذين تعبدون من دون الله لا يملكون لكم رزقا فابتغوا عند الله الرزق واعبدوه واشكروا له} [سورة العنكبوت:17]
"جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو وہ تمہارے رزق کے مالک نہیں ہیں پس تمہیں چاہئے کہ اللہ ہی سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکرگزاری کرو۔۔۔"
{يا أيها الناس اعبدوا ربكم الذي خلقكم والذين من قبلكم لعلكم تتقون . الذي جعل لكم الأرض فراشا والسماء بناء وأنزل من السماء ماء فأخرج به من الثمرات رزقا لكم فلا تجعلوا لله أندادا وأنتم تعلمون) [سورة البقرة:21-22]
"اے لوگو! عبادت کرو اپنے اس رب کی جس نے پیدا کیا تمہیں اور تم سے پہلے کے لوگوں کو تاکہ تم بچ جائو، جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت اور نازل کیا آسمان سے پانی، پھر نکالا تمہارے لئے اس کے ذریعے پھلوں سے رزق، لہذا تم نہ ٹھہرائو اس کے شریک جاننے کے باوجود۔"
✍ قرآن مجید میں اللہ عز وجل کا نام {الرازق} (5) بار اور {الرزاق} ایک بار آیا ہے۔
#مثال:
{...وارزقنا وأنت خير الرازقين} [سورة المائدة:114)
"۔۔۔اور تو رزق دے ہمیں اور تو ہے بہترین رزق دینے والا۔"
{إن الله هو الرزاق ذو القوة المتين} [سورة الذاريات:58]
بے شک اللہ ہی ہے بہت رزق دینے والا (بڑی) قوت والا اور (نہایت) طاقتور۔"
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS