find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Surah Al Anbiya Ki Tafseer. (Para 17)

Tafseer-Ul-Quran Surah Al Anbiya.

سلسلہ دروس رمضان اور تفسیر قرآن نمبر (17)
پارہ نمبر 17 کے منتخب نکات
سورۃ الانبیاء، سورہ نمبر: 21
1-  حساب کا وقت قریب ہے لیکن لوگ غفلت میں ہیں
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي.....   (3-1)
2-  اگر دو یا اس سے زیادہ الہ ہوتے تو زمین و آسمان فساد و بگاڑ کا شکار ہو جاتے
لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا .....      ( 22)
3-  اللہ نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے
أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ.....    ( 30)
4-  قیامت کے دن اعمال نامے تولنے کے لیے میزان قائم کیا جائے گا
وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ...   ( 47)
5-  حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ: قوم اور ابراہیم علیہ السلام کے درمیان مکالمہ، ابراہیم علیہ السلام کی قسم، معبودوں کی بے بسی، آگ گلزار بن گئی
وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ.....   ( 72-51)
6-  داؤد و سلیمان علیہما السلام کا تذکرہ اور ان پر اللہ کا خصوصی فضل
وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ.....  ( 82-78)
7-  حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری، صبر اور ان کی دعا
وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ.....     ( 84-83)
8-  یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں، ان کی دعا اور اس کی فضیلت
وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ.....   ( 88-87)
9-  نبی کریمﷺ رحمۃ للعالمین ہیں
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ   ( 107)
--------------------------------------------------------------
سورۃ الحج، سورہ نمبر: 22
10-  قیامت کی ہولناکیاں
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ.....   ( 2-1)
11-  تخلیق انسانی کے مختلف مراحل
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا.....    ( 5)
12-  مذاہب کے اعتبار سے انسانوں کی چھ قسمیں: مومن، یہودی، عیسائی، مجوسی، صابی اور مشرک
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسَ وَالَّذِينَ.....     ( 17)
13-  جہنمیوں کا لباس، کھانا اور پانی
هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ كَفَرُوا.....   ( 22-19)
14-  خانہء کعبہ کی تعمیر کا مقصد اور ابراہیم علیہ السلام کا لوگوں میں حج کا اعلان
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَنْ لَا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ.....    (33-26)
15-  قربانی اور اس کے مقاصد
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللّهِ عَلَى مَا.....    ( 37-34)
16-  جہاد کا معنی و مفہوم، اس کی فرضیت، فرضیت کا سبب، اسلامی حکومت کے بنیادی اہداف اور اغراض و مقاصد
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ.....    ( 41-39)
17-  عقل اور اس کا محل
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ.....   ( 46)
18-  معبودان باطلہ کی بے بسی کی ایک مثال اور اللہ کے لیے رکوع، سجدے اور اسی کی عبادت کا حکم
يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللّهِ لَنْ.....     ( 77-73)
--------------------------------------------
حافظ رضوان حیدربن عبدالاحدالسلفی جایا مظفرپور بہار
19 مئی 2019ء/ 13 رمضان 1440ھ، اتوار
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS