find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Ke Nam Aur unke Mani. (الواحد الاحد

Allah Subhanahu Tala Ke Nam Aur Unke Meaning.
اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معانی
17،16- {الواحد، الأحد}
معنی:
✍ ایک، تنہا، اکیلا، یکتا، یگانہ، جو ازل سے یکتا واکیلا ہے اور اس کے ساتھ دوسرا کوئی نہیں، جو ایک اور لاثانی ہے اپنی ذات، صفات اور افعال میں، جس کے نہ شریک ہیں نہ اجزاء ہیں اور جو نہ کسی سے مرکب ہے۔
#نوٹ:
✍ یہ دونوں نام اللہ عز وجل کی احدیت اور وحدانیت یعنی اس کی یکتائی اور اس کے ایک ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔
✍ چنانچہ وہ ایک ہے اپنی ذات میں، کوئی اس کے مشابہ نہیں۔ وہ ایک ہے اپنی صفات میں، کوئی اس کے مثل نہیں، وہ ایک ہے اپنے افعال میں، کوئی اس کا مددگار نہیں۔ وہ ایک ہے اپنی الوہیت میں، کوئی اس کا شریک نہیں۔ وہ ایک ہے اپنی شان عظمت وکبریاء، شان علو وبے نیازی اور شان جمال وکمال میں، کوئی اس کا ثانی نہیں۔
جیساکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
*{هل تعلم له سميا}* [سورة مريم:65]
"کیا تم کسی کو اس کے ہم مثل جانتے ہو۔"
*{ولم يكن له كفوا أحد}* [سورة الإخلاص:4]
"اور نہیں ہے کوئی اس کے برابر۔"
*{ليس كمثله شئ وهو السميع البصير}* [سورة الشورى:11]
"نہیں ہے کوئی چیز اس کے جیسی اور وہ ہے سننے والا اور دیکھنے والا۔"
✍ سب کا معبود برحق صرف اللہ سبحانہ وتعالی ہے، اور وہ ایک ہے انیک نہیں ہے، وہ نہ دو ہے، نہ تین ہے، نہ تین کا تیسرا ہے، اور نہ اس سے زیادہ ہے۔
جیساکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
*{لا تتخذوا إلهين اثنين إنما هو إله واحد...}* [سورة النحل:51]
"نہیں بنائو دو معبود، معبود تو صرف وہی اکیلا ہے۔"
*{...ولا تقولوا ثلاثة انتهوا خيرا لكم إنما الله إله واحد...}* [سورة النساء:171]
"۔۔۔اور نہیں کہو کہ اللہ تین ہے، اس سے باز آ جائو کہ یہ تمہارے لئے بہتر ہے، اللہ معبود برحق تو صرف ایک ہی ہے۔۔۔"
*{لقد كفر الذين قالوا إن الله ثالث ثلاثة وما من إله إلا إله واحد...}* [سورة المائدة:73]
"یقینا وہ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے، در اصل سوائے اللہ کے کوئی معبود برحق نہیں۔۔۔"
*{أ إنكم لتشهدون أن مع الله آلهة أخرى، قل لا أشهد، قل إنما هو إله واحد وإنني برئ مما تشركون}* [سورة الأنعام:19]
"کیا تم سچ مچ یہی گواہی دوگے اللہ کے ساتھ کچھ اور بھی معبود ہیں، تم کہ دو کہ میں تو گواہی نہیں دیتا، تم کہ دو کہ وہ تو بس ایک ہی معبود برحق ہے اور بے شک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔"
✍ انسان کی عقل اور فطرت بھی اللہ سبحانہ وتعالی کے ایک ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
جیساکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
*{أ أرباب متفرقون خير أم الله الواحد القهار}* [سورة يوسف:39]
"کیا کئی ایک الگ الگ رب بہتر ہیں یا ایک اللہ زبردست طاقتور۔"
*{...وما كان معه من إله إذا لذهب كل إله بما خلق ولعلا بعضهم على بعض، سبحان الله عما يصفون}* [سورة المؤمنون:91]
"اور اس کے ساتھ کوئی اور معبود نہیں ہے، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے پھرتا، اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا، اللہ پاک ہے ان اوصاف سے جو یہ بیان کرتے ہیں۔"
*{لو كان فيهما آلهة إلا الله لفسدتا، فسبحان الله رب العرش عما يصفون}* [سورة الأنبياء:22]
"اگر ان دونوں (یعنی آسمان وزمین) میں اللہ کے سوا اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہو جاتے، پس اللہ عرش کا رب پاک ہے ہر اس وصف سے جو یہ مشرک بیان کرتے ہیں۔"
✍ اللہ سبحانہ وتعالی کو ایک ماننے کا لازمی تقاضا ہے کہ صرف اسی ایک کو عبادت کا مستحق مانا جائے اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کیا جائے:
جیساکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
*{وإلهكم إله واحد لا إله إلا هو...}* [سورة البقرة:163]
"اور تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔۔۔"
{قل إنما أنا بشر مثلكم يوحى إلي أنما إلهكم إله واحد فمن كان يرجو لقاء ربه فليعمل عملا صالحا ولا يشرك بعبادة ربه أحدا}* [سورة الكهف:110]
"آپ کہ دیجئے کہ میں تو تم جیسا ہی ایک انسان ہوں، ہاں میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ سب کا معبود صرف ایک ہی معبود ہے، تو جس کو بھی اپنے رب سے ملاقات کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔"
✍ لفظ "احد" کا بطور صفت اللہ کے سوا کسی اور کے لئے استعمال نہیں ہوتا۔
✍ قرآن مجید میں اللہ کا نام {الواحد} (22) بار اور {الأحد} ایک بار آیا ہے۔
#مثال:
{قل الله خالق كل شئ وهو الواحد القهار} [سورة الرعد:16]
"آپ کہ دیجئے کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، وہ اکیلا ہے اور زبردست غالب ہے۔"
{قل هو الله أحد} [سورة الإخلاص:1]
"آپ کہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے۔"
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS