find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Ke Nam Aur Unke Maani. (البارى)

Allah Ke Nam Aur Unke Meaning

اللہ عز وجل کے نام اور ان کے معانی
9- {البارئ}
معنی: "موجد یعنی ایجاد کرنے والا، عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والا، اپنے مقرر کردہ اندازے کی تنفیذ کرنے والا، اپنے بنائے ہوئے ارادے کو عملی طور پر وجود بخشنے والا۔"
نوٹ:
✍ یہ لفظ "البارئ" مشتق ہے "برأ" سے اور اسی سے ایک اور لفظ "البرية" بھی مشتق ہے جو "مخلوق" کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، جیساکہ سورہ بینہ کی آیت نمبر 6 میں کافروں کے بارے میں آیا ہے کہ وہ "{شر البرية} یعنی "سب سے بری مخلوق" ہیں اور آیت نمبر7 میں مومنوں کے بارے میں آیا ہے کہ وہ {خير البرية} یعنی "سب سے اچھی مخلوق" ہیں۔
# "البارئ" اور "الخالق" میں فرق:
✍ بعض اہل علم نے دونوں کو ہم معنی قرار دیا ہے یعنی "پیدا کرنے والا، ایجاد کرنے والا۔۔"
اور بعض دونوں میں فرق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ *الخالق* کا معنی ہے"پیدا کی جانے والی چیز کے وجود کا اندازہ مقرر کرنے والا" اور *البارئ* کا معنی ہے"اس اندازہ کردہ چیز کو عدم سے وجود میں لانے والا۔"
چنانچہ سورہ حشر کی آیت نمبر 24 {هو الله الخالق البارئ المصور له الأسماء الحسنى} میں یہ دونوں لفظ اپنے اسی الگ الگ معنی میں استعمال ہوئے ہیں۔
✍ جلیل القدر نام *البارئ* اللہ عز وجل کے لئے مخصوص ہے، کسی اور پر اس کا اطلاق کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے، کیونکہ تمام موجودات کو عدم سے وجود میں لانے والا صرف وہی ایک اللہ سبحانہ وتعالی ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔
✍ قرآن مجید میں اللہ عز وجل کے اس عظیم الشان نام *البارئ* کا (3) بار ذکر آیا ہے۔
مثال:
{هو الله الخالق *البارئ* المصور له الأسماء الحسنى} سورة الحشر:24)
"وہی اللہ ہے اندازہ (مقرر) کرنے والا، وجود میں لانے والا اور صورت بنانے والا۔"
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS