Eid Miladunnabi Mnana Kaise Jayez Nahi Ho Sakta?
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ 12 ربیع الاول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا دن ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا دن عید کا دن نہیں ہو سکتا۔
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ جس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی وہ روزہ رکھنے کا دن ہے اور روزہ رکھنے کا دن عید کا دن نہیں ہو سکتا کیونکہ عید کے دن روزہ رکھنا منع ہے
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ اگر "عید میلاد النبی" اسلامی عید ہوتی تو اس میں امت کا سرے سے کوئی اختلاف ہی نہ ہوتا، کیا عید الفطر اور عید الاضحی کے بارے میں امت کے مابین کوئی اختلاف ہے؟
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ اگر "عید میلاد النبی" کے نام سے کوئی عید ہوتی تو حدیث کی کتابوں میں "عید الفطر" اور "عید الاضحی" کی طرح اس عید کا بھی اس کے نام کے ساتھ تذکرہ موجود ہوتا۔
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ اگر "عید میلاد النبی" واقعی اسلامی عید ہوتی تو "عید الفطر اور عید الاضحی" کی طرح اس دن بھی مسلمانان عالم عید گاہ جاتے اور عید کی نماز ادا کرتے۔
عید میلاد النبی منانا جائز نہیں:
✍ اگر عید میلاد النبی سچ مچ اسلامی عید ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت میں اختلاف واقع نہ ہوتا، کیا عید الفطر اور عید الاضحی کی تاریخ میں کوئی اختلاف ہے؟؟
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر جبیل سعودی عرب
No comments:
Post a Comment