Mohabbat e Rasool Ka Sachha Dawedar Kaun Hai?
محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم:
✍ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ ہم وہ عمل کریں جس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عید میلاد النبی منانے کا حکم نہیں دیا ہے تو ہم یہ عید کیوں منائیں؟؟؟
✍ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ہر اس عمل سے بچیں جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع کیا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بدعت سے منع کیا ہے اور عید میلاد النبی بدعت ہے تو ہم یہ عید کیوں منائیں؟؟؟
محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم:
✍ عید میلاد النبی منانا بدعت ہے اور بدعت کو فروغ دینا محبت رسول نہیں۔(صلی اللہ علیہ وسلم)
✍ عید میلاد النبی منانا غیر قوموں کی مشابہت ہے اور غیر قوموں کی مشابہت محبت رسول نہیں۔(صلی اللہ علیہ وسلم)
✍ جشن عید میلاد النبی فضول خرچی ہے اور فضول خرچی کرنا محبت رسول نہیں۔(صلی اللہ علیہ وسلم)
✍ عید میلاد النبی شریعت سازی ہے اور شریعت سازی محبت رسول نہیں-(صلی اللہ علیہ وسلم)
✍ عید میلاد النبی دین میں اضافہ ہے اور دین میں اضافہ کرنا محبت رسول نہیں۔(صلی اللہ علیہ وسلم)
آپ کا بھائی:افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر جبیل سعودی عرب
No comments:
Post a Comment