find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rab Aur Bande Ka Darmiyani Wasta. (Part 06)

Kya Duniya Ke Badshah Aur Allah Subhanahu Tala Ko ek dusre Se Compare kar sakte Hai?

رب اور بندے کے درمیان واسطہ:
توسل کے باب میں اللہ سبحانہ وتعالی کو انسانی بادشاہ پر قیاس کرنا کسی بھی طرح جائز ودرست یا موزوں ومناسب نہیں ہو سکتا، کیونکہ دونوں میں بے انتہا فرق ہے۔
ایک کل کائنات، تمام مخلوقات اور سارے جہان کا بادشاہ ہے دوسرا کسی خاص ملک یا قوم کا بادشاہ، ایک بادشاہوں کا بادشاہ ہے دوسرا ایک معمولی قسم کا بادشاہ، ایک کی باشاہت حقیقی ودائمی ہے دوسرے کی بادشاہت وقتی وعارضی، ایک خالق عظیم ہے دوسرا اس کی ایک مخلوق، ایک رب ذو الجلال ہے دوسرا اس کا بندہ، ایک مالک ہے دوسرا اس کا غلام، ایک حاکم ہے دوسرا اس کا محکوم، ایک معبود برحق ہے دوسرا اس کا عابد، ایک مسجود حقیقی ہے دوسرا اس کا ساجد، ایک کی رضا مقصود ہے دوسرا اس رضا کا قاصد، ایک کی رحمت مطلوب ہے دوسرا اس رحمت کا طالب، ایک قادر مطلق ہے دوسرا اس کے سامنے بے بس وعاجز، ایک مختار کل ہے دوسرا اس کے بالمقابل بےکس ومجبور، ایک عالم الغیب والشہادہ ہے دوسرا قلیل العلم وناقص العقل، ایک کے پاس علم وخبر کا خزانہ ہے دوسرے کے پاس غفلت وجہالت کا پٹارہ، ایک عدل وحکمت والا ہے دوسرا ظلم وجہل والا، ایک غنی وبے نیاز ہے دوسرا فقیر ومحتاج، ایک قوی وطاقتور ہے دوسرا ضعیف وکمزور، ایک پاک وبے عیب ہے دوسرا خطاکار وباعیب، ایک ذات عالی وقار ہے دوسرا کمتر ترین انسان، ایک عظیم الشان ہے دوسرا حقیر جان، ایک عرش پر ہے دوسرا فرش پر، ایک کی ذات لازوال وباکمال ہے دوسرے کی فانی وبے کمال، ایک ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہےگا دوسرا آج آیا ہے کل چلا جائےگا، ایک یکتا و بے نظیر ہے دوسرا ہم جنس وہم مثل۔۔۔
سچ فرمایا اللہ سبحانہ وتعالی نے:
{ولم يكن له كفوا أحد}
"اور نہیں ہے کوئی اس کا ہمسر وبرابر۔"سورہ اخلاص:4)
اور فرمایا:
{ليس كمثله شئ وهو السميع البصير}
"اس کے جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ خوب سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔"(سورہ شوری:11)
معلوم ہوا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کے لئے ہرگز کوئی ایسی مثال نہیں پیش کرنی چاہئے جو اس کی شان عظمت کے خلاف یا اس کی پاکیزگی وبے نیازی کے منافی ہو۔ اللہ عز وجل نے خود بھی اس سے منع فرمایا ہے:
{فلا تضربوا لله الأمثال إن الله يعلم وأنتم لا تعلمون}
"تو تم اللہ کے لئے مثالیں نہ بیان کرو، بے شک اللہ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو۔"(سورہ نحل:74)
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS