find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kaise Janwar Qurbani Kiye Ja Sakte Hai?

Qurbani ke Janwaro ka Byan.

ان جانوروں کی قربانی جائز ہے جو چوپائے مویشیوں میں سے ہوں۔ (دیکھئے: سورہ حج:34)
اور وہ آٹھ قسم کے جانور یہ ہیں:
1 اور 2- بھیڑ (نر اور مادہ)۔ اس میں دنبہ، مینڈھا اور چھترا بھی شامل ہے۔
3 اور 4- بکرا اور بکری۔
5 اور 6- اونٹ اور اونٹنی۔
7 اور 8- گائے اور بیل۔
(دیکھئے:سورہ انعام:143-144)
ان جانوروں کی قربانی پر اہل علم کا اجماع ہے۔
✍ بھینس کی قربانی کے بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بالعموم عرب اور بالخصوص حجاز (مکہ ومدینہ) میں یہ جانور نہیں پایا جاتا ہے اور قرآن وحدیث میں بھی اس کا ذکر نہیں ملتا ہے۔
لہذا جو اہل علم اسے گائے کی جنس سے مانتے ہیں وہ اسے چوپائے مویشیوں میں شمار کر کے اس کی قربانی کو جائز قرار دیتے ہیں۔
اور جو اسے گائے کی جنس سے نہیں مانتے بلکہ اسے الگ ایک مستقل جنس مانتے ہیں وہ اس کی قربانی کے قائل نہیں ہیں۔
حاصل کلام یہ ہے کہ اگر مذکورہ بالا آٹھ قسم کے جانور دستیاب ہوں تو بھینس کی قربانی نہیں کرنی چاہئے۔
گھوڑا گرچہ حلال ہے(دیکھئے:صحیح بخاری:5510 صحیح مسلم:1942) لیکن اس کی قربانی جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ جانور چوپائے مویشیوں میں سے نہیں ہے۔
اسی طرح ہرن بھی حلال ہے مگر اس کی قربانی بھی جائز نہیں ہے۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS