find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Deen-E-Islam Aur Uske Manne Wale Kaun Hai?

Islam Kya Hai Aur Musalman Kaun Hai

اسلام اور مسلمان
اللہ تعالی کی توحید کے اقرار اوراس کی اطاعت کرتے ہوۓ اپنے آپ کواللہ تعالی کے سپرد کردینے اورشرک اورمشرکوں سے برات کانام اسلام ہے ۔
اوردین اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لیے پسند فرمایا ہے :
اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا ہے :
بلاشبہ اللہ تعالی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے  آل عمران ( 199 ) ۔
اورایک دوسرے مقام پراللہ تبارک وتعالی نے کچھ اس طرح فرمایا ہے :
اورجوشخص بھی دین اسلام کے علاوہ کو‏ئ اوردین  تلاش کرے گا اس کا وہ دین قبول نہیں کیا جاۓ گا ، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا  آل عمران ( 855 ) ۔
جوبھی اسلام میں داخل ہوا اسے مسلمان کہا جاۓ گا اس لیے کہ اس نے ہرچيزکو اللہ تعالی اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطیع اورسپرد کردیا اورجواحکام اللہ اور اس کے رسول سے آۓ ہیں ان پرعمل کیا اسی بنا پراسے مسلمان کہا جاتا ہے ۔
اللہ رب العزت کا فرمان ہے :
دین ابراہیمی سے تووہی بے رغبتی کرتا ہے جوبے  وقوف ہو ، ہم نے تو اسے میں بھی برگزیدہ بنایا تھا اورآخرت میں بھی وہ صالحین میں سے ہے ، جب کبھی بھی ان کے رب نے انہیں کہا کہ فرمانبردار بن جاؤ انہوں نے کہا میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی  البقرۃ ( 130 - 1311 ) ۔
اورایک درسرے مقام پراللہ تعالی کا فرمان کچھ اس طرح ہے :
سنو ! جوبھی اپنے آپ کواخلاص کے ساتھ اللہ تعالی  کے سامنے جھکا دے ، بے شک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا ، اس پر نہ تو کوئ خوف ہوگا اور نہ ہی کو‏ئ غم اور اداسی چھاۓ گی  البقرۃ ( 1122 )
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS