find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Aap Mujhe Jahaiz Ke liye Achhi Si Job Bta Sakte Hai?

Kya Aap Mujhe Koi Achi Si Job Bta Sakte Hai

کل ایک لڑکی کا میسج آیا کہ کوئی اچھی سی جاب بتا سکتے ہیں؟؟ جب میں نے وجہ پوچھی تو حیران کے ساتھ خاموش سا ہوگیا۔۔۔
ہوا یوں کچھ دن پہلے اک فیملی لڑکی کو دیکھنے آئی ۔۔ لڑکی ماشااللہ پیاری ہے اور ماسٹر کیا ہوا ہے۔۔چائے دینے کے بعد لڑکی روم میں چلی گئی۔
کچھ تعریفوں کے بعد بات پکی ہونے لگی تو سوال جہیز کا آگیا ۔ لڑکے کی ماں نے کہا کے ہمارے خاندان میں یہ رواج ہے کہ 15 تولہ سونا 10 مرلے کا پلاٹ اور فلاں فلاں سامان فرنیچر ہوتا اور ساتھ بیٹھا بیٹا چائے کے سپ لیتا رہا۔۔ کچھ دیر پہلے جہاں لڑکی کی بات اور ہنسی مزاق ہو رہا تھا اب وہاں سناٹا تھا۔۔۔
آخر کار جواب نا ہو گیا۔ لڑکی ڈر کے مارے کمرے سے نا نکل رہی تھی۔ آخر برتن اٹھانے کے لیے آئی تو غیرت مند (پڑھا لکھا بےروزگار )بھائی بولا " جتنا اس کو پڑھانے پر پیسا لگایا اس سے اچھا تھا جہیز بنا لیتے۔۔ پھر غصہ سے بہن کی طرف مخاطب ہوا کہ اتنا باپ نے پڑھایا ہے کوئی اچھی جاب کر اور جہیز بنا۔۔. وہاں بیٹھا باپ خاموش تھا اور ماں آنسو بہا رہی تھی۔۔۔۔
میں اکثر جو لکھتا ہوں کہانی نہیں حقیقت لکھتا ہوں۔۔
باقی اگر جہیز کی پوسٹ کردو تو ہر مرد یہاں "جہیز لعنت ہے" کہنے لگتا ہے اور حقیقت میں خاموش بیٹھے چائے پیتے ہیں۔ تحریری شکل دینا بہت آسان ہے  سوشل میڈیا پے اچھی اچھی باتیں لکھنا اور پڑھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہر شخص جہیز  کو لانت سمجھتے ہیں مگر جب اپنی يا اپنے بیٹے کی شادی کی بات آتی ہے تب اس وقت یہ سب لعنت میں شمار نہیں ہوتا آخر کیوں، کیوں ہم اس طرح کی سوچ رکھتے ہے، بولنے کو تو ہم سب ایک ساتھ لعنت کہتے ہیں مگر ہم وہی لعنت اپنے لے لیتے ہے اور دوسرے کے لے اسے برای،لعنت اس طرح کے الفاظ سے مزمت کرتے ہیں۔ شادی ایک ایسی چیز ہے جہاں سے ہماری ایک نی زندگی کا آغاز ہوتا ہے اور ایسے مواقعے پے ہم  اپنے گھر میں جہیز جیسی لعنت لیتے ہیں اور اپنے معاشرے میں اپنی عزت،وقار اپنی شان سمجھتے ہیں اور فخر کرتے ہیں کے میرے شادی میں مجھے اتنی زیادہ جہیز ملی ہے اور سب سے بڑی بات تو‌ یہ ہے کے جسے جتنا زیادہ جہیز ملتا ہے اسے اتنا ہی زیادہ برا سمجھتے ہیں اور عزت دیتے ہیں جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کے اسے اتنا ہی برا فقیر سمجھنا چاہئے، غریب جیسے کچھ کھانے پینے کو نہیں ہوتا تو وہ اللہ۔ کے نام  پے مانگتا ہے اور شادی کے وقت بیٹا والا اپنے بیٹے کے نام پے مانگتا ہے اور اسے عزت سمجھتا ہے اپنی بہادری اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، کیا اسی لیے جہیز لیتے ہو کے میں نے اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دی ہے اور وہ اعلیٰ وھدے پے فائز ہے وہ جاب کر رہا ہے اگر ایسی ہے تو پھر آپکو دنیا کے پیسے دولت اور شہرت سے محبت ہے نہ کے نبی کریم صلی علیہ وسلم سے محبت ہے آپکو دنیا کی زیادہ فکر ہے اور اخرت کی کوئی پرواہ نہیں, آپکو اللہ سے  ڈر نہیں ہے۔ آپکو معلوم ہے نہ جانے کتنے بنت ہوا کی شادی اس لیے نہیں ہو رہی ہے کے اُنکے والدین جہیز دینے کے قابل نہیں جتنا لڑکے والے مانگ رہے ہیں، کل آپکو کو بھی بیٹی کا باپ بننا ہے اور آپ  بھی لڑکی والے کہلائے جائینگے اور اسی طرح کوئی لڑکے والا جہیز کی لمبی،چوری ڈیمانڈ کریگا، کھانے کی فرمائش، براتی کی تعداد اور سامان کے ساتھ وہ آپ کو لسٹ دیگا اور وہ بھی اپنے آپکو لڑکے والے ہونے پے فخر محسوس کریگا۔ ن جانے کتنے مسلم لڑکیوں کی وقت پے شادی نہیں ہونے سے وہ کافر اور مشرک کے ساتھ شادی کر لیتی ہے یا بھاگ کر  تعلّق قائم کرتی ہے اسکے بعد اسے تکلیف دی جاتی ہے روز بروز اسے پریشان کیا جاتا ہے مگر اب وہ کریگی تو کیا آخر غلطی اُسکی نہیں بلکہ اُن لڑکے والو کا ہے جو فقیر بنکر اپنے بیٹے کے نام پے پیسے لے رہے تھے جیسے دنیا جہیز کے نام سے جانتی ہے۔ پھر لوگ کہینگے کے اسے مسلم نہیں ملا تھا جو کسی کافر،مشرک سے شادی کی تو اس وقت و لوگ کہا چلے گئے تھے جب جہیز کی ڈیمانڈ کی جا رہی تھی، کیا یہ سننا اور پڑھنا آپ کو اچھا لگےگا نہیں نہ مگر ایسی اخباروں میں آپکو کتنے پڑھنے کو مل جائیںگے پھر آپ  کیسا لگے گا، ہا لگے کچھ بھی مگر ہم تو جہیز لینگے ہی کیو کے ہمیں نہیں لینے سے سب لوگ تو نہیں روک جائینگے تو ہم کیو چھوڑ دے یعنی کے آپ عمل بھی دنیا والو کو ہی دیکھ کر کرتے ہے پھر آپ میں اور دوسرے قوم۔ میں فرق کیا رہ گیا۔ اللہ کے واسطے یہ سب بند کیجئے اور نبی کے طریقے سے نکاح کیجئے پھر آپکے گھر میں کیسے خیر و برکت آتی ہے اور مسلم لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی کھلونا نہیں ہے جسے سب اپنے ہاتھ سے استعمال کرے اور جب ضرورت ختم ہو جائے تو اسے ہٹا دیں,کبھی کسی مشرک،کافر سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہ بنائے آپکو اسلام نے جتنی عزت وقار دی ہے خدا کی قسم دنیا کے کسی مذہب،قانون،ملک نے نہیں دی ہے آپ اسلام کی شہزادی ہے۔ کسی دوسرے کے اچھی باتوں میں یا پیسے کے لالچ میں نہ آئے وہ درندہ آپکی عزت سے کھیلنا چاہتا ہے اپنی حاجت پورا کرنا  چاہتا ہے ہمیشہ اپنے والدین،بھائی کی باتوں کو مانے، جھوٹی محبت کے دعوے کرنے والو سے دور رہے یاد رکھیے کہ آپکے (والدین بھائی) سے زیادہ کوئی آپکو محبت نہیں دے سکتا آپکے لیے آپکے والدین سے زیادہ کوئی اچھا نہیں سوچ سکتا،اُن کے سوا کوئی دوسرا آپکا بھلائی نہیں سوچ سکتا، لہذا آپ دنیا کے کہنے میں نہیں آئے ہر کوئی کسی کو نہ کسی کو بہن بنا لیتا ہے اور بہن مانتا ہے۔ آپ۔ کے آس پاس بہت سے ایسے لوگ ہونگے جو کہینگے میں اسے بہن مانتا ہو دوسرا کہیگا میں اسے بہن سمجھتا ہوں کوئی اور کہے گا یہ میری بہن ہے یاد رکھئے بہن کہنے سے، بہن بنا لینے سے، بہن سمجھنے سے کوئی بہن یہ بھائی نہیں ہو جاتا، مجھے بتائیے کوئی بہن کہہ دینے سے گفتگو کرنا حلال ہو جاتا ہے تنہائی میں بات کرنا جائز ہو جاتا ہے، کیا بہن کہنے سے نکاح نہیں ہو سکتا، حقیقی بہن کے علاوہ کسی غیر محرم بہن سے تنہائی میں بات کرنا ملنا تیسرا شیطان وسوسے میں ڈالنے والا ہوتا ہے، آپ کی نیت کتنے بھی پاکیزہ ہو مگر جنسی متضاد کی کشش ایک فطری چیز ہے، نہ بہنیں دھوکہ کھائے نہ بھائی دھوکہ سے اسلئے اس سے بچے اور غیر محرم بہنوں سے زیادہ حقیقی بہنیں آپکی پیار کی محتاج ہے اُسکی ضرورتوں کو سمجھے،اس سے ملے،اس کی باتیں سونے اس کے لیے آپ وقت نکالے۔ کتنا عجیب دستور ہے ہر کسی کے گھر میں کسی کی ماں ناراض کسی کا والد ناراض تو کسی کی بہن ناراض اور ہم ہے کے دوسرے کو اپنے ہونے کا احساس تو دلہ رہے ہیں مگر اپنے لوگ ہی ناراض ہے اور اسے خوشی نہیں دلہ پا رہے ہیں اُنہیں اپنے ہونے کا احساس نہیں دلہ پا رہے ہیں، پہلے اپنے کو خوش کیجئے اپنا فرض سمجھیے،اُن سے ملیے کو آپکے خوشی کی خاطر اپنا سب کچھ برباد کر دیا اُن سے محبت کا اظہار کیجیے اُن سے محبت کیجئے یہ حقیقی محبت ہے۔ ان ساری باتوں کو پڑھنے تک ہی نہیں اپنی عملی زندگی میں لانے کی کوشش کیجئے۔   Aeise Aur Tahreer Padhne Ke Liye Click Kijiye
اللہ ہمیں سننے اور پڑھنے سے زیادہ عمل کرنے کی توفیق دے، اللہ جن بہنوں کے رشتے نہیں آرہے ہیں اُنکے اچھے رشتے لادے، اللہ ہمیں دشمنوں کے شر سے بچا اور ہم سا رے مسلمانوں کی حفاظت کر۔
____ اللہ ہمیں ہدایت دے ___ آمین ثم آمین یا رب العالمین _
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS