find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Imam Ibne Taimiya Ka Apne Walda Se Doori Ka Izhar Karna.

Imam Ibn-E-Taimiya Rahimahullah Ka Apne Maa Ko Khat Likhna.
سونے کے حروف سے لکھے جانے لائق کلام
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی والدہ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنی ماں سے  اس بات کے لیے معذرت ظاہر کی کہ وہ ان سے دور ہیں اور بعض دینی مصروفیات کے سبب مصر میں قیام پذیر ہیں .  جب ان کی والدہ کو یہ خط ملا تو انہوں نے جواباً لکھا :
میرے محبوب اور لاڈلے بیٹے احمد بن تیمیہ!
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ و رضوانہ
اللہ کی قسم! میں نے تمہیں اسی مقصد کے لیے پالا ہے، میں نے تمہیں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے وقف کیا ہے ، میں نے اسلامی اصولوں پر تمہاری تربیت کی ہے. میرے بیٹے!  تم کبھی یہ خیال مت کرنا کہ تم مجھ سے قریب رہو یہ مجھے  اس کے مقابلے میں زیادہ محبوب ہے کہ تم دین سے قریب رہو اور مختلف شہروں میں رہ کر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں لگے رہو، بلکہ میرے بیٹے تمہاری ذات سے میری خوشی کی انتہا اسی میں ہے کہ تم زیادہ سے زیادہ اپنے دین اور مسلمانوں کی خدمت میں لگے رہو.  میرے بیٹے!  میں کل قیامت کے دن اللہ کے سامنے تم سے ہرگز یہ نہیں پوچھوں گی کہ تم کیوں مجھ سے دور رہتے تھے کیونکہ میں جانتی ہوں کہ تم کن کاموں میں لگے رہتے ہو اور کہاں رہتے ہو، البتہ اے احمد!  میں اللہ کے سامنے اس وقت ضرور تم سے سوال کروں گی اور تمہارا حساب لوں گی جب تم اللہ کے دین کی خدمت میں اور اس دین پر چلنے والے اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت میں کوئی کوتاہی کروگے. 
اللہ تم سے راضی ہو، تمہارے مسکن کو خیر و برکت سے منور کرے، تمہیں لغزشوں سے بچائے، اور اللہ مجھے اور تمہیں رحمان کے عرش کے سایے میں جمع کرے اس دن جس دن کوئی اور سایہ نہ ہوگا. 
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
(مجموع الفتاوی :28/48)
(اردو ترجمانی: عبدالغفار سلفی، بنارس)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS