find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kahi Hm Apne Bacho ko Abujahal Ke School Me To Nahi Bhej Rahe hai?

Hm Apne Bacho Ko Talim Ke Liye Aaj Kaha Bhej Rahe Hai Abujahal Ke School Me Ya Nabi-E-Akram Sallahu Alaihe Wasallam Ki Seerat Ka Dars Dene walo ke yaha
 ایک ماہر تعلیم نے بڑی زبردست بات کی. فرماتے ہیں،
"اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ابوجہل کوئی سکول کھولتا تو آپکے خیال میں کتنے صحابہ اپنے بچے اسکے سکول میں داخل کرواتے؟..... اور ایک ہم ہیں کہ ابوجہل کی فکر کو پروموٹ کرنے والے سکولوں میں شوق شوق سے جوق در جوق اپنے بچوں کو بھیجتے ہیں."
ایک وضاحت:
یہ عام غلط فہمی ہے کہ بدر کے قیدی کفار سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کی"تعلیم" کا فدیہ لیا. انہوں نے علم نہیں دیا تھا، محض پڑھنا لکھنا سکھایا تھا.
" علم دینے" اور "پڑھانے لکھانے" کا فرق اس مثال سے سمجھیں کہ ایک غیر مسلم اگر کتے کے بارے میں "پڑھائے" گا تو یہ بتائے گا کہ لفظ کتا لکھنا کیسے ہے اور پڑھنا کیسے ہے، یعنی املاء اور ہجے وغیرہ. اور جب کتے کے بارے میں "علم" دے گا تو بتائے گا کہ کتا انسان کا دوست اور وفادار جانور ہے. اس سے محبت کرنی چاہیے اسے اپنے بستر میں بھی سلا سکتے ہیں، وغیرہ وغیرہ.
جبکہ ایک دیندار مسلمان کتے کے بارے میں "پڑھائے" گا تو غیر مسلم کی طرح ہی، البتہ جب "علم" دے گا تو بتائے گا کہ کتا، انسان کی اور اسکی بھیڑ بکریوں کی حفاظت کے کام آتا ہے، شکار بھی کر سکتا ہے لیکن ہے یہ ناپاک جانور. اسے گھر کے اندر رکھنے سے رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر کسی برتن میں منہ مار دے تو سات بار پانی سے اور ایک بار مٹی سے صاف کئیے بغیر پاک نہیں ہوتا... وغیرہ وغیرہ
یہی فرق ہے "تعلیم" کا ابوجہل کے سکول میں اور کسی محمدی سکول میں.
(ماخوذ از ورکشاپ برائے "والدین کی ذمہ داریاں"، از مرشدی، ابو حسان، سلمان سلیم صاحب، حفظہ اللہ)
نوٹ:  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی "امی" اسی تناظر میں تھے کہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے. باقی عالم تو ان سے بڑا اس دنیا میں کوئی پیدا ہی نہیں ہوا
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS