find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Qurbani Kitne Din Ki Ja Sakti Hai?

Qurbani Ke Din Ke awqaat

اہل علم کے راجح قول کے مطابق قربانی کے چار دن ہیں، عید کا دن اور اس کے بعد ایام تشریق کے تین دن۔
یعنی 10، 11، 12 اور 13 ذو الحجہ یہ چاروں دن قربانی کے ہیں۔
(تفصیل کے لئے دیکھئے: مسند احمد:4/82 صحیح مسلم:1141 سنن ابو داود:2419 تفسیر ابن کثیر:1/214-215فتح القدیر:1/206 فتاوى اللجنة الدائمة:11/406)
ان چار دنوں میں پہلے دن یعنی ذو الحجہ کی 10 تاریخ کو عید کے دن قربانی کرنا زیادہ بہتر ہے۔
قربانی کا وقت:
عید کے دن قربانی کا وقت عید کی نماز کے بعد ہے۔
فرمان رسالت ہے:
"إن أول ما نبدأ به في يومنا هذا نصلي ثم نرجع فننحر، من فعله فقد أصاب سنتنا، ومن ذبح قبل فإنما هو لحم قدمه لأهله ليس من النسك في شئ."
(صحيح البخاري:5545)
"آج عید کے دن ہم سب پہلے نماز عید پڑھیں گے، پھر عید گاہ سے واپس لوٹ کر قربانی کریں گے، جس نے ایسا کیا اس نے ہماری سنت کو پا لیا اور جس نے نماز عید سے پہلے قربانی کی اس نے اپنے اہل خانہ کے لئے گوشت پیش کیا قربانی نہیں کی۔"
"من ضحى قبل الصلاة فإنما ذبح لنفسه ومن ذبح بعد الصلاة فقد تم نسكه وأصاب سنة المسلمين."*(صحيح البخاري:5556 صحيح مسلم:1961)
"جس نے نماز عید سے پہلے قربانی کی تو اس نے اپنے لئے قربانی کی اور جس نے نماز عید کے بعد قربانی کی تو اس کی قربانی پوری ہو گئی اور اس نے مسلمانوں کے طریقے کو پا لیا۔"
"من كان ذبح أضحيته قبل أن يصلي أو نصلي فليذبح مكانها أخرى..."(صحيح البخاري:5562 صحيح مسلم:1960)
"جس نے عید کی نماز پڑھنے سے پہلے ہی قربانی کا جانور ذبح کر لیا وہ اب اس کے بدلے دوسرا جانور ذبح کرے، اور جس نے پہلے ذبح نہیں کیا وہ اب نماز عید کے بعد بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرے۔"
رات میں قربانی:
رات میں بھی قربانی کا جانور ذبح کیا جا سکتا ہے لیکن دن میں ذبح کرنا زیادہ بہتر ہے تاکہ فقراء ومساکین کو حاضر ہونے میں آسانی ہو اور ان کو ان کا حق دیا جا سکے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر ..جبیل سعودی عرب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS