find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Chhink Aur Jmai Ke Aane Par Kya Kare?

Chhink Aur  Jmai Ke Aane Pe Kaunsi Dua Padhni Chahiye

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جمائی اور چیھنک آنا
          إذَا عَطَسَ اَحَدُکُمْ فَحَمِدَ اللّٰہَ فَشَمِّتُوْہُ وَانْ لَمْ یَحْمَدِ اللّٰہَ فَلَاتُشَمِّتُوْہُ (رواہ البخاری۱/۹۱۹)
          جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اوروہ الحمدللہ کہے تو تم جواب دو اگر وہ الحمدللہ نہ کہے تو اس کا جواب مت دو ،لہذاجوشخص اپنی چھینک پر الحمدللہ نہ کہے وہ جواب کا مستحق نہیں ہے۔
          حضرت انس فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوشخص حاضرتھے، دونوں کوچھینک آئی ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی چھینک پر یرحمک اللّٰہ فرمایا دوسرے کی چھینک پر یرحمک اللّٰہ نہیں فرمایا ،اس پر دوسرے شخص نے عرض کیا، یارسول اللہ! آپ نے اس کے لیے یرحمک اللّٰہ فرمایا، میرے لیے نہیں فرمایا، آپ نے ارشادفرمایا: اس نے چھینک پر الحمدللّٰہ کہا؛اس لیے وہ جواب کا مستحق ہوا، اورتم نے اپنی چھینک پر الحمدللّٰہ نہیں کہا تو تم جواب کے مستحق نہیں ہوئے (متفق علیہ،بخاری۱/۹۱۹ )
          (۲) جب آدمی تین مرتبہ سے زیادہ چھینکے،توجواب دیناضرروری نہیں ہے ،چاہے تو جواب دے؛چاہے تو جواب نہ دے۔ (رواہ ابوداد۲/۶۸۷)
          (۳)بے ایمان کی چھینک کے جواب میں یرحمک اللّٰہ کہنا جائزنہیں ہے ۔
          حضرت ابوموسی  فرماتے ہیں :
          یہودی لوگ رسول اللہ صلی اللہ وسلم کی خدمت میں چھینکتے تھے (چھینک پر الحمدللّٰہ بھی کہتے )اور یہ امید رکھتے کہ آپ علیہ السلام جواب میں یرحمک اللّٰہ فرمائیں گے ؛ لیکن آپ علیہ السلام ان کے جواب میں یرحمک اللّٰہ نہ فرماتے (اس لیے کہ وہ اپنی بے ایمانی کی وجہ سے اللہ کی رحمت کے مستحق نہیں ہیں؛ لہٰذ ان کو رحمت کی دعا نہیں دی جاسکتی)بلکہ ان کے جواب میں آپ علیہ السلام یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ فرماتے (اللہ تم کو ہدایت دیں اور تمہارے احوال درست فرمائیں )(رواہ ابوداد۲/۶۸۷)
          (۴) جمعہ وعیدین کے خطبات کے وقت میں جواب نہ دے (عمدة القاری۱۵/۳۴۰ )
          (۵)اگرکوئی شخص بیت الخلاء میں چھینک کر الحمدللہ کہے تو اس کا جواب بھی لاز م نہیں۔ (عمدة القاری۱۵/۳۴۰ )
          مسئلہ : اگرکسی شخص کو نماز میں چھینک آگئی اوراس نے بے اختیار الحمدللہ کہہ دیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی،جو نمازی چھینکنے والے کے جواب یرحمک اللہ کہے، اس کی نمازفاسدہوجائیگی(ھدایہ ۱/۱۳۵)
جماہی کے آداب
          رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے ارشادفرمایا:
          اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ العُطَاسَ، وَیُکْرِہُ التَثَاوٴُبَ (رواہ البخاری عن ابی ھریرة ۱/۹۱۹، ۶۲۲۳)
           اللہ تعالیٰ کو جماہی ناپسندہے ،جب تم میں سے کسی کو جماہی آتی ہے اور وہ شخص منہ کھولتے ہا، ہا کہتاہے تو شیطان ہنستاہے۔
          جماہی زیادہ کھانے ،آنتوں کے بھرجانے، نفس وطبیعت کے بوجھل ہوجانے اورحواس کی کدورت کی وجہ سے پیداہوتی ہے ،جوغفلت ،سستی اورسوئے فہم کا سبب بنتی ہے ،نیز جماہی کے وقت انسان کا چہرہ طبعی حالت پر باقی نہیں رہتاہے ،جس کی وجہ سے شیطان خوش ہوجاتاہے کہ انسان کی طبعی حالت بھی متغیرہوئی، نیز اب یہ انسان طاعات واعمال اوردیگر ضروری امورمیں سستی اور کاہلی کا شکار ہوگا۔
          حافظ ابن حجر  نے لکھاہے کہ یہی وجہ ہے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عمربھر جماہی نہیں آئی ہے ،جس کی صراحت مصنف ابن شیبہ کی روایت میں موجودہے ،نیز علامہ خطابی  نے مسلمہ کی روایت سے بیان کیاہے کہ کسی بھی نبی کو جماہی نہیں آئی ۔(فتح الباری ۱۰/۷۱۵)
          فَاَمَّالتَثَاوٴُبُ فَانَّمَا ھُوَمِنَ الشَّیْطَانِ فَاذَا تَثَاوٴَبَ أحَدُکُمْ فَلْیَرُدَّہ مَا اسْتَطَاعَ (بخاری ۱/۹۱۹)
          جماہی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ،لہٰذاجب تم میں سے کسی کو جماہی آئے تو جہاں تک ہوسکے اس کو دفع کرے ،(جبڑوں کو مضبوطی سے دبالے ،اگربے قابوہوجائے تو منہ پر ہاتھ رکھ لے)۔
          حضرت ابوسعیدخدری سے روایت ہے آپ علیہ السلام نے فرمایا :
          اِذَا تَثَاوَبَ أحَدُکُمْ فَلْیُمْسِکْ بِیَدِہ عَلیٰ فَمِہ، فَانَّ الشَّیْطَانَ یَدْخُلُ (رواہ مسلم ۲/۴۱۳باب العطاس)
          جب تم میں سے کسی کو جماہی آئے تو اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے؛ اس لیے کے شیطان منہ میں داخل ہوجاتاہے ،(لہٰذا منہ پر ہاتھ رکھے )
          علماء نے لکھاہے کہ اگرانسان تلاوت ،دینی گفتکو وغیرہ میں مشغول ہواور جماہی آجائے تو جماہی کو مکمل طورسے بندہوجانے کے بعد تلاوت کرے ،جماہی کے وقت ہا، ہا، کرتے ہوئے تلاوت، دینی باتیں اور ضروری باتیں نہ کرے۔۔
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS