Ager Murgi Aazan De To Kya Karni Chahiye?
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اگر مرغی (اسے سہواً یا بابت اصلاح مرغا نہ پڑھیں!)
بانگ دے تو کیا کِیا جائے۔ ۔۔۔پرانے زمانے میں لوگ فوراً ذبح کردیتے تھے۔ جواب مرحمت فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس طرح کے معاملے کے بارے میں شریعت میں کوئی حکم موجود نہیں ہے۔
اسلئے اس معاملے کی اصل اباحت پر ہی محمول کیا جائے گا۔
اگر مرغی آذان دے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی کراھت یا کوئی نحوست ہے۔
کسی چیز میں نحوست سمجھنا خاصکر مرغی کے آذان دینے بعض لوگ اس میں نحوست سمجھتے ہیں اور یہ ہمارے ملک میں بہت پرانی عادت اور عقیدہ ہے کہ اگر مرغی آذان دے تو اسے فورا ذبح کردیا جائے اس طرح کے عقیدے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جہاں تک میرا خیال ہے کہ اس طرح کا عقیدہ شاید غیر مسلموں یا پنڈتوں کا عقیدہ ہوسکتا ہے اور پہر یہ عقیدہ مسلمانوں میں سرایت کرگیا۔
باقی اس طرح کے عقیدے کو اسلام کی طرف منسوب کرنا ناانصافی ہے۔
جو لوگ اس طرح کی چیز حرام یا ناجائز سمجھتے ہیں ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دلیل پیش کریں۔
اگر اسکی حرمت یا اسکی نحوست پر کوئی دلیل پیش کرے ہم رجوع کرنے کو تیار ہیں۔
بغیر دلیل کسی چیز میں نحوست سمجھنا یا اسے حرام سمجھنا صحیح نہیں ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
كتبه/أبوزهير محمد يوسف بٹ بزلوی ریاضی۔
No comments:
Post a Comment