find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Maa Ke Kahne Pe Biwi Ko Talaq Diya Ja Sakta Hai?

Kya Apni Maa Baap Ke Kahne Pe Biwi Ko Talaq De Sakte Hai?
ماں باپ کے کہنے سے بیوی کو طلاق
بِسْــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــلاَم عَلَيـــــكُم وَرَحْمَـــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــاتُه
سائل نے ایک عورت سے شادی کی اور پھر اس سے اس کی اولاد پیدا ہوئی ۔ اب اس کی والدہ اس سے بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کرتی ہے حالانکہ اس میں نہ تو کوئی عیب ہے اور نہ ہی وہ نافرمان ہے بلکہ والدہ محض کسی ذاتی رنجش کی بنا پر ہی اسےطلاق دلوانا چاہتی ہے۔ سائل کی بہن اور دیگر احباب نے والد ہ کو سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ صرف طلاق کا ہی مطالبہ کرتی ہےاور اب بیٹے کو چھوڑکر اپنی بیٹی کے پاس رہنے کے لیے چلی گئی ہے تو گزارش ہے کہ اس صورتحال میں کیا کیا جائے؟  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کی بیوی کے احوال درست ہیں آپ اس سے محبت کرتے ہیں وہ آپ کی والدہ کی نافرمانی بھی نہیں کرتی آپ کی والدہ محض ذاتی ناپسندیدیگی کی بنا پر آپ کو اسے طلاق دینے پر مجبور کرتی ہے تو آپ پر اس معاملے میں اپنی والدہ کی اطاعت ضروری نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ"اطاعت صرف معروف میں ہے۔"آپ پر لازم ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اس کے ساتھ صلہ رحمی کریں اور حسب استطاعت اسے راضی کرنے کی کوشش کریں مگر اپنی بیوی کو طلاق نہ دیں۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
فتاویٰ نکاح و طلاق
فتوی : 356 / صفحہ 438
(سعودی فتویٰ کمیٹی / فتوی : 356

Share:

1 comment:

  1. اگر بیوی شوہر اور بچوں اور گھر داری میں تعبدار ہو لیکن شوہر کے ولدین اور بہنوں سے سلوک اچھا نہ ے دینی چاہیےرکھے تو ایسی بیوی کو کیا طلاق د

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS