کیا دونوں جہاں میں کامیابی ممکن نہیں؟
ایک ناقابل انکار حقیقت -جسے اگر آج کی مسلم قوم اپنی عملی زندگی میں تسلیم کر لے تو اس کے بہت سارے مسائل خود بخود حل ہو جائیں- یہ ہے کہ *دنیا کی کامیابی کے لئے دین کو نظر انداز کرنا ضروری نہیں ہے اور نہ آخرت کی کامیابی کے لئے دنیا کو ترک کرنا لازم ہے۔
کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو ہمارا رب یہ حکم نہیں دیتا:
{وابتغ فيما آتاك الله الدار الآخرة ولا تنس نصيبك من الدنيا}
(سورة القصص:77)
اور جو کچھ اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس میں آخرت کا گھر بھی تلاش کر اور دنیا میں جو تیرا حصہ ہے اس کو بھی نہ بھول۔
اور نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر و بیشتر یہ دعا فرماتے:
{ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار}
(صحيح البخاري:6389 صحيح مسلم:2690)
اے ہمارے رب! تو ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔
(افتخار عالم مدنی)
No comments:
Post a Comment