find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Safer Ka Mahina Mahnoos Hota Hai? (Part 01)

Kya Maah-E-Safer Manhoos Hai?
ماہ صفر منحوس نہیں:
ایک عربی شعر کا مشہور مصرعہ ہے:
"نعيب زماننا والعيب فينا"
یعنی "ہم اپنے زمانے میں عیب نکالتے ہیں حالانکہ عیب خود ہمارے اندر ہے۔"
آج ہم میں کتنے ایسے لوگ ہیں جو عیب خود رکھتے ہیں اور الزام زمانے کو دیتے ہیں، غلطی آپ کرتے ہیں اور دوش حالات کو دیتے ہیں، کمی اپنے اندر ہوتی ہے اور قصوروار وقت کو ٹھہراتے ہیں، گناہ خود کرتے ہیں اور سزا کسی غیر کو دیتے ہیں، جرم اپنا ہوتا ہے اور مجرم فلاں کو کہتے ہیں۔
✍ مثال کے طور ایک نحوست اور بدشگونی کا مسئلہ ہی لے لیجئے کہ فاسد اپنا عقیدہ وایمان ہے اور منحوس کسی انسان یا حیوان کو قرار دیتے ہیں، کمزور اپنا توکل ویقین ہے اور بدشگونی کسی زمان یا مکان سے لیتے ہیں، پست اپنا عزم وارادہ ہے اور بد فالی کسی رنگ یا اعداد سے لیتے ہیں، مصیبتیں اپنے گناہوں کی وجہ سے ہیں اور مورد الزام دین یا سیاست کو ٹھہراتے ہیں۔
✍ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
[...طائركم معكم أ ئن ذكرتم بل أنتم قوم مسرفون]
"۔۔۔تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے بڑھ جانے والے لوگ ہو۔"(سورہ یس:19)
[...وما أصابك من سيئة فمن نفسك...]
"۔۔۔اور تجھ کو جو برائی پہنچتی ہے تو وہ تیری اپنی طرف سے ہے۔۔۔"(یعنی وہ تیرے اپنے گناہ کی وجہ سے ہے)۔ (سورہ نساء:79)
[وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم...]
"۔۔۔اور تمہیں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ بسبب اس کے ہے جو کمایا تمہارے ہاتھوں نے۔۔۔"(یعنی وہ تمہاری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے)۔ (سورہ شوری:30)
اللہ ہمارے ایمان وعمل کی حفاظت فرمائے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS