find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kitna Ahem Hai Usool o Aqaid ko Janna.

Kya Ahkaam-O-Masail ko janna hi kafi hai?
یہ زیادہ اہم اور ضروری ہے:
جیسے کسی بھی عبادت وعمل کے شروط وارکان، فرائض وواجبات، سنن ومستحبات، نواقض ومبطلات اور محظورات ومکروہات ہوتے ہیں ویسے ہی توحید وایمان کے بھی اپنے شروط وارکان، فرائض واجبات، سنن ومستحبات، نواقض ومبطلات اور محظورات ومکروہات ہیں، اور جس طرح عبادات ومعاملات اور اخلاق وآداب کی تعلیم لازمی ہے اسی طرح عقائد وایمانیات کی تعلیم بھی لازمی ہے، اور اگر احکام ومسائل کا جاننا ضروری ہے اور یقینا ضروری ہے تو اصول وعقائد کا جاننا بھی ضروری ہے، بلکہ یہ اس سے زیادہ اور کہیں زیادہ اہم اور ضروری ہے، کیونکہ بندوں پر سب سے پہلے توحید واجب ہوتی ہے اور عمل سے پہلے ایمان مطلوب ہے، یہاں تک کہ توحید وایمان ہی پر تمام اعمال وعبادات کی قبولیت کا دار ومدار ہے، جب تک عقیدہ وایمان درست نہیں ہوگا عبادت وعمل بھی درست نہیں مانا جائےگا۔
کتنے تعجب کی بات ہے کہ عبادات کے مسائل عوام تک کو معلوم ہو اور عقائد کے مسائل کا خواص تک کو علم نہ ہو، اور کیا عجب ہے کہ ایک مسلمان وضو، غسل، نماز، روزہ اور حج وزکاة کی تفصیلات وجزئیات سے بھی باخبر ہو لیکن توحید وایمان کے اصول ومبادیات سے بھی آشنا نہ ہو۔
کیا قیامت کے دن صرف عمل کا حساب ہوگا اور ایمان کا کچھ بھی حساب نہ ہوگا؟ کیا میزان عمل میں صرف حسن اخلاق کا وزن ہوگا اور توحید خالص کا کوئی وزن نہیں ہوگا؟ کیا توحید وایمان کے بغیر اخلاق وعمل کچھ کام آئےگا؟ کیا جہنم سے نجات اور جنت میں داخلے کے لئے توحید وایمان پہلی شرط نہیں ہے؟ کیا جن وانس اور کل کائنات کی تخلیق کا اصل مقصد، اللہ رب العالمین کا بنیادی حق، بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا اولین مقصد، رسولوں کی دعوت کا مرکزی موضوع، کتابوں کے نزول کا  بنیادی سبب، دعوت وتبلیغ کا نقطہ آغاز، دین اسلام کا پہلا رکن، جہاد کی اساسی وجہ، ایمان اور کفر کے درمیان خط امتیاز، ولاء وبراء کی بنیاد، فتح ونصرت، خلافت وتمکین اور امن وہدایت کی بنیادی شرط اور فوز وفلاح اور سعادت دارین کا اصل راز توحید نہیں ہے؟؟؟ 
تو پھر اتنے عظیم الشان مقصد سے اتنی غفلت اور بے اعتنائی کیوں؟ اتنے عالیشان نصب العین سے اتنی بے وفائی اور لا پرواہی کیوں؟ اتنے اہم فرض کی ادئیگی میں اتنی تقصیر اور کوتاہی کیوں؟
اس بارے میں کہ توحید وایمان کا اہتمام زیادہ اہم اور ضروری ہے قرآن وسنت کے چند نصوص ملاحظہ فرمائیں:
{فاعلم أنه لا إلا الله واستغفر لذنبك...}
یعنی (پہلے کلمہ توحید) لا الہ الا اللہ کا علم (ویقین) حاصل کرو اور (پھر اس کے بعد) اپنے گناہ کی مغفرت طلب کرو (یعنی عمل کرو۔)(سورہ محمد:19)
{...إلا من شهد بالحق وهم يعلمون}
سوائے ان کے جنہوں نے حق (یعنی کلمہ توحید لا الہ الا اللہ) کی گواہی دی (اس کا معنی ومفہوم) جانتے (اور اس پر یقین رکھتے) ہوئے۔ (سورہ:آل عمران:135)
[من مات وهو يعلم أنه لا إله إلا الله دخل الجنة]
"جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اسے علم (ویقین) تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔"(صحیح مسلم:26)
[أسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة من قال لا إله إلا الله خالصا من قبل نفسه]
"قیامت کے دن میری سفارش کی سعادت اس شخص کو نصیب ہوگی جس نے اپنے دل کی گہرائیوں سے اخلاص کے ساتھ یہ کہا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔"(صحیح بخاری:99،6570)
{وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون}
"اور میں نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ وہ میری عبادت کریں (یعنی میری وحدانیت کا اقرار کریں۔)"(سورہ ذاریات:56)
{وما أرسلنا من قبلك من رسول إلا نوحي إليه أنه لا إلا أنا فاعبدون}
"اور ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول بھیجا اس پر یہی وحی نازل کی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، اس لئے (لوگو!) تم صرف میری عبادت کرو۔"(سورہ انبیاء:25)
{ولقد بعثنا في كل أمة رسولا أن اعبدوا الله واجتنبوا الطاغوت}
"اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا اس پیغام کے ساتھ کہ (لوگو!) اللہ کی عبادت کرو اور غیر اللہ کی عبادت سے بچو۔"سورہ نحل:36)
{الر كتاب أحكمت آياته ثم فصلت من لدن حكيم خبير. ألا تعبدوا إلا الله...}
"الر، یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں محکم کر دی گئی ہیں اور پھر صاف صاف بیان کر دی گئی ہیں ایک حکیم وخبیر کی طرف سے یہ کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو۔۔۔"(سورہ ہود:1-2)
[...فليكن أول ما تدعوهم إليه أن يوحدوا الله تعالى...]
"تو سب سے پہلے انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ وہ اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کریں۔"(صحیح بخاری:7372)
{وقاتلوهم حتى لا تكون فتنة ويكون الدين كله لله}
"اور ان سے جہاد کرتے رہو یہاں تک کہ کوئی فتنہ (یعنی شرک باقی) نہ رہے اور سارا کا سارا دین اللہ کے لئے ہو جائے۔"(سورہ انفال:39)
{وعد الله الذين آمنوا منكم وعملوا الصالحات ليستخلفنهم في الأرض كما استخلف الذين من قبلهم وليمكنن لهم دينهم الذي ارتضى لهم وليبدلنهم من بعد خوفهم أمنا يعبدونني لا يشركون بي شيئا...}
"اللہ کا وعدہ ہے ان سے جو تم میں ایمان لائے.

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS