find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hajj Zindagi Me Kitni Bar Farj Hai?

Hajj Ek Musalman Ko Apni Zindagi Me Kitni Martba Farj Hai

 حج زندگی میں کتنی بار فرض ہے  حج زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے۔
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ "أيها الناس قد فرض الله عليكم الحج فحجوا" اے لوگو! تم پر اللہ نے حج فرض کیا ہے لہذا تم حج کرو* تو ایک آدمی نے پوچھا کہ: "أ كل عام يا رسول الله" *"کیا ہر سال اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!* تو آپ خاموش رہے یہاں تک کہ جب اس نے تین بار یہی سوال دہرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: "لو قلت نعم لوجبت ولما استطعتم" *اگر میں کہ دیتا کہ ہاں تو (ہر سال) واجب ہو جاتا اور تم اس کی طاقت نہیں رکھ پاتے۔*(صحیح مسلم:1337)
معلوم ہوا کہ حج انسان کی زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے۔ اور بے شک یہ اللہ تعالی کا اپنے بندوں پر فضل وکرم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شفقت ومہربانی ہے، ورنہ ہر سال حج کرنا مسلمانوں کے لئے مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو جاتا۔ کیونکہ اکثر وبیشتر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار بھی حج نہیں کر پاتے ہیں اور کرنے والوں میں بھی اکثریت ان کی ہوتی ہے جو بڑی مشکل سے کر پاتے ہیں، تو پھر بھلا ان کے لئے ہر سال حج کرنا کیونکر ممکن پاتا۔
✍ ایک سے زائد بار حج کرنا نفل اور مسنون عمل ہے اور شریعت میں اس کی بھی بڑی تاکید اور فضیلت آئی ہے۔
*حج کب فرض ہوا:
✍ حج سنہ 9ہجری میں فرض ہوا، اور یہ وہی سال ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کثرت سے وفود آئے، جس کی وجہ سے آپ دین کی دعوت و تعلیم میں کچھ زیادہ ہی مشغول ہو گئے اور اس سال حج کو نہیں جا سکے، اور اپنی جگہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو امیر کارواں بنا کر صحابہ کرام کو حج کے سفر پر روانہ کیا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کب اور کتنی بار حج کیا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنہ 10ہجری میں حج کیا اور یہی آپ کی زندگی کا پہلا اور آخری حج ثابت ہوا، اس لئے اس حج کو "حجة الوداع" یعنی *الوداعی حج* بھی کہتے ہیں، کیونکہ اس کے تقریبا تین ماہ بعد ہی سنہ 11ہجری میں آپ کی وفات ہو گئی اور آپ کو زندگی میں دوبارہ حج کا موقع نہیں مل پایا، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ایک ہی بار حج کیا۔
Hindi Me PAdhne Ke Liye Click Kijiye
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  "جبیل سعودی عرب"
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS