find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Maa Ki Bad'Dua, Maa Par Ek Khubsurat Post by Shaikh Jarjis Ansari

Maa Ki Bad'Dua, Maa Par Ek Khubsurat Post by Shaikh Jarjis Ansari

Molana jarjis byan, maulana jarjis taqreer, maulana jarjis jalsa video, molana jarjis byan, jarjis ansari mp3 byan
Maulana Jarjees Ansari Posts

 

جا اللہ تجھے کعبہ کا اِمام بنائے
( ایک خوبصورت واقعہ بالخصوص ماؤں کی توجہ کے لئے )
ایک لڑکا اپنے ہم عمر لڑکوں کی طرح بہت ذیادہ شرارتی تھا. مگر ایک دن ایسی غلطی اور شرارت کر دی کہ اس کے گھر مہمان آئے اور اس لڑکے کی ماں نے مہمانوں کے لیے سالن تیار کیا تو اس لڑکے نے سالن میں مٹی ڈال دی تو اُسکی ماں کو غصہ آگیا، غصے سے بھری ماں نے لڑکے کو کہا ( *غصے سے بپھر جانے والی مائیں الفاظ پر غور کریں*) لڑکے کی ماں نے کہا؛ *چل بھاگ اِدھر سے، اور جا اللہ تجھے کعبہ کا اِمام بنائے*۔ یہ بات بتاتے ہوئے شیخ صاحب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، ذرا ڈھارس بندھی تو رُندھی ہوئی آواز میں بولے؛ اے اُمت اِسلام، جانتے ہو وہ شرارتی لڑکا کون تھا؟ دیکھو وہ شرارتی لڑکا میں کھڑا ہوں تمہارے سامنے اِمام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس۔
اللہ اَکبر، اگر وہ شرارتی لڑکا شیخ عبدالرحمٰن السدیس حفظہ اللہ صاحب بذاتِ خود ہو سکتے ہیں جو ماں کی دعا کی بدولت حرم شریف کے ہر دلعزیز اِمام بن کر عالم اِسلام میں دھڑکنے والے ہر دِل پر راج کر رہے ہیں!!!
شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ اے ماؤں، اپنے اولاد کے بارے میں اللہ سے ڈرتی رہو۔ چاہے کتنا ہی غصہ کیوں نہ ہو اُن کیلئے منہ سے خیر کے کلمے ہی نکالا کرو۔ اولاد کو لعن طعن اور بد دعائیں دینے والی مائیں سُن لیں کہ والدین کی ہر دُعا و بد دُعا قبول كي جاتي ہے
.
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS