find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Maulana Jarjis Ansari Whatsapp Post, Firqa Parasti Kya Hai

Firqa Parasti kya Hai, Maulana Jarjis Ansari Post In Urdu

Maulana Jarjis images, Jarjis Ansari Website, Maulana Jarjis Post


السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
مسلم معاشرے کو ماضی میں اغیار سے خطرات تو لاحق رہتے ہی تھے ۔لیکن آج دین دو خطرات کو جھیل رہا ہے ، جسکی وجہ سے دین کی سالمیت و بقا ، انتشار اورتنازعات کی سولی پر لٹکی ہوئی ہے ۔ پہلا خطرہ تو غیر مسلم برادری کی سازشیں ہیں اور دوسرا خطرہ خود گھر کا چراغ ہے جو مسلکی رنجشوں کی صورت میں اخوان المسلمین کو ایکدوسرے کے خون کا پیاسا بنا رہا ہے ۔
اول الذکرخطرہ نے مسلم طبقہ کو دنیا میں جنگ و جدل کی علامت بنا دیا ہے ۔ اسلام نہایت پیارا اور عدل و اعتدال کا مذہب ہے ۔ جہاں کافر کے لیے بھی رحم کے جذبات اسی طرح ہیں جیسے مسلم کے لیے ہوتے ہیں ۔ کسی کافر کی چوری کرنے پر ایک غیر مسلم کو اسی طرح سزا دی جاتی ہے جیسے ایک مسلم کی چوری پر دی جائے ۔ اوراق کتب کی ورق گردانی نے بھی دین محمدی کو امن کا دین ثابت کیا ۔ لیکن اسکے باوجود ! کیوں مسلمان اس وقت پوری دنیا میں ذلت میں مبتلا ہو کر تباہ وبرباد ہورہے ہیں ؟ حالانکہ شریعت محمدیہ نے اختلاف بین المسالک کی تمام صورتوں کی خواہ عقائد سے متعلق ہویا عبادات کے متعلق، معاشرت کے متعلق ہو یا معیشت کے متعلق حوصلہ شکنی کی ہے اور ہر معاملے میں عدل اور اعتدال کی تعلیم دی ہے اور اس دینی خلفشار کی وجہ آپس میں مسلکی تصادم آرائی ہے ۔ دینی افتراق نے جتنا اسلام کو نقصان پہنچایا ہے اتنا تو ازلی دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ہم مسلمانوں کے دلوں کو مسلکی شکنجہ سے آذاد فرمائے ۔ پوری امت مسلمہ علماء پروری کو چھوڑ کر قرآن و حدیث پر جمع ہو جائے ۔ آمین ثم آمین
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
دعاؤں کا طلبگار
محمد جرجیس انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS