Allah Ki Rahmat Islamic Post In Urdu
اللہ کی رحمت ,Allah Ki Rahmat
|
Maulana Jarjis Ansari Post |
اكْتُبْ لَنَا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ ۚ قَالَ عَذَابِي أُصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ ۖ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۚ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالَّذِينَ هُم بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ (156)
جب آیت ’’ورحمتی وسعت کل شییئ‘‘ میری رحمت ہر شے کا احاطہ کئے ہوئے ہے نازل ہوئی تو ابلیس لعین یہ کہہ کر کہ میں بھی شے ہوں خود کو اللہ کی رحمت کا امیدوار سمجھنے لگا۔ اسی طرح یہودو نصاریٰ بھی لیکن جب، آیت کا اگلا جزو ’’فساکتبھا للذین یتقون ویؤتون الزکوٰۃ والذین ھم بایتنا یؤمنون‘‘ میں یہ رحمت ان لوگوں پر کروں گا جو شرک سے بچتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔
نازل ہوا تو ابلیس مایوس ہوگیا لیکن یہود و نصاریٰ کہنے لگے ہم شرک سے بچتے، زکوٰۃ دیتے اور اللہ کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں لیکن ’’الذین یتبعون الرسول النبی الامی‘‘ جو رسول نبی امی کی پیروی کرتے ہیں۔کے نازل ہونے کے بعد یہودو نصاریٰ بھی مایوس ہوگئے۔ اب اس کے مستحق صرف مؤمنین رہ گئے۔ ہر مؤمن کو اللہ کی اس نعمت عظمیٰ کا بے حد شکر گزار ہونا چاہیے۔
No comments:
Post a Comment