find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Charo Imam ke Yaha Se 8 Rakaat Taraweeh Ki Namaj.

Imam Abu Hanifa Aur Charo Imam ke Yaha 8 Rakaat Taraweeh Ke Dalail.

مسنون رکعت تراویح اور علماء احناف "
امام ابوحنيفہ رحمہ الله كے نزديک نمازتراويح(قيام الليل) آٹھ ركعت ہی هے جیسا كہ امام ابويوسف امام ابوحنيفہ سے نقل كرتے ہوئے رقمطراز ہيں:
"عن أبي حنيفة عن أبي جعفرمحمد بن علي عن النبيّ صلى الله عليه وسلم أنّه كان يصلي بعدالعشاء الآخرة إلى الفجرفيمابين ذلك ثماني ركعات ويوتربثلاث ، ويصلي ركعتي الفجر"
[الحاوي للفتاوى ازامام سيوطى ،بحواله سنن سعيد بن منصور 1/416].
امام ابوحنيفہ اپنے استاذ ابوجعفر كى سند سے رسول كريم صلى الله عليہ وسلم كا طريقہ نقل كرتے ہيں:
كہ آپ صلى الله عليه وسلم عشاء كے بعد آخرى حصہ ميں فجر تک گياره ركعت مع الوتر ہى پڑھا كرتے تهے اور دو ركعت صبح كى سنتيں آذان كے بعد ادا فرماتے تهے.
امام ابوحنيفہ رحمہ الله كے تيسرے بڑے شاگرد محمد بن الحسن الشيبانى جن پر فقہ حنفی كى أكثر عمارت كهڑى ہے اپنى كتاب "مؤطاامام محمد" ميں"باب التراويح" حديث عائشہ صديقہ رضى الله عنها سے صحيح بخارى ومسلم والى گياره ركعت مع الوتر كى روايت نقل كرنے كے بعدرقمرطراز ہيں:
"وبهذانأخذ كله"
كہ ہمارا بهى اس گياره ركعت مع الوتر والى حديث پر ہى عمل ہے"
[حواله:مؤطاامام محمد ص نمبر93]
ملا على قارى حنفى ماتريدى فرماتے ہيں:
"إن التراويح في الأصل إحدى عشرركعة بالوترفي جماعة فعله رسول الله صلى الله عليه وسلّم"
مرقاة شرح مشكوة ج3/ص نمبر382].
كہ مسئلہ تراويح ميں حقيقت يہى ہے كہ گياره ركعت مع الوتر ہى مسنون ہے جنكا اہتمام رسول الله صلى الله عليہ وسلّم نے كيا تها
امام ابن همام خنفى فرماتے ہيں:
"فتحصل من هذا كله أن قيام رمضان سنة إحدى عشرركعة بالوترفي جماعة فعله صلى الله عليه وسلّم"
[فتح القديرشرح الهدايہ، ج1/ ص نمبر468].
كہ مسنون تعداد تراويح گياره ركعت مع الوتر ہى ہے جس كا اہتمام رسول الله صلى اللہ عليہ وسلم نے كيا.
امام ابن نجيم حنفى نعمانى فرماتے ہيں:
"وقدثبت أن ذلك كان إحدى عشرة ركعة بالوتركما ثبت في الصحيحين من حديث عائشة رضي الله عنها فإذن يكون المسنون على اصول مشا ئخنا ثمانية منها والمستحب إثناعشر"
[البحرالرائق شرح كنز الدقائق ج2/ ص نمبر66،67].
"اس مسئلہ مي‍ں صحيحين كی حديث كے مطابق گياره (11) ركعت مع الوتر ہى ثابت ہيں پس ہمارے مشائخ كے عقيدے كے مطابق آٹھ ركعت مسنون اور باقى بيس ميں سے باره(12) مستحب ہے
.
صاحب شرح الوقايہ رقمطراز ہيں:
"نتيجہ يہ ہے كہ آٹھ ركعت تراويح سنت ہيں اور بيس مستحب"
[شرح وقايه جلد1/ص نمبر132، مطبوعه زراقى لكهنو
.
ابوالاخلاص الحسن بن عمارشرنبلانى حنفى (المتوفى 1069هـ) فرماتے ہيں:
"لمّا ثبت أنّه صلى بالجماعة إحدى عشرة ركعة بالوتر"
[ مراقى الفلاح شرح نورالايضاح (404)].
جب يہى بات ثابت ہے كہ رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے باجماعت گياره ركعت مع الوتر پڑهائيں (پهر اس سنيت سے انحراف يقينا سنت نبوى سے دائمى عداوت كى دليل ہے.)
ايک اورجگہ موصوف لكهتے ہيں:
"نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے گياره ركعتيں مع وتر باجماعت پڑهائى ہيں اور بيس ركعتوں والى روايت ضعيف ہے"
[ديكهئے:فتاوى شرنبلالى].
.
جناب خليل احمدسهارنپورى ديوبندى حنفى (1269ــ1346) فرماتے ہيں:
"سنت مؤكده ہونا تراويح آٹھ ركعت تو بالاتفاق ہے اگر خلاف ہےتو باره ميں"
. [براهين القاطعہ 1/402].
مزيدسهارنپورى صاحب تحرير فرماتے ہيں:
"فتحصل من هذا كلّه أنّ قيام رمضان سنة إحدى عشرة ركعة بالوترفعله صلى الله عليه وسلّم"
[حاشية على صحيح البخاري ج1/ص نمبر154].
كہ اس مسئلہ كا خلاصہ ونتيجہ يہ ہے كہ رمضان كا قيام (نمازتراويح) رسول اكرم صلى اللہ عليہ وسلّم سے سنت گياره ركعت مع الوتر ہى ثابت ہے.
.
مشہور حنفى عالم امام طحاوى اور مولوى أبوالسعود حنفى اور مولوى احمد حموى نے بهى آٹھ ركعت تراويح كوسنت قرارديا ہے:
"رسول اكرم صلى الله عليه وسلّم نے بيس(20) ركعت تراويح نہيں بلكہ آٹھ ركعت تراويح ہى پڑهيں"
▪حوالے....
[1] :شرح ردّ المختارص نمبر296 ، مطبوعه مصر.
[2] شرح كنزص نمبر565مطبوه مصر.
[3] شرح الاشباه والنظائر
.
ملا عينى حنفى فرماتے ہيں:
"فإن قلت لم يبين في الروايات المذكورة عدد الصلاة الّتي صلها رسول الله صلى الله عليه وسلّم في تلك الليالي ، قلت رواه ابن خزيمة وابن حبّان من حديث جابررضي الله عنه قال صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلّم في رمضان ثمان ركعات ثمّ أوتر"
[عمدة القاري شرح صحيح البخاري ج3/ص نمبر597
اس حديث جابر رضی اللہ عنہ والی كو امام زيلعى حنفى نے اپنى شہره آفاق كتاب "نصب الرأية في تخريج احاديث الهداية ج1/ ص نمبر293 پرنقل كيا ہے].
"اگر تو يہ اعتراض كرے كہ آپ صلى الله عليه وسلم نے رمضان كى تين راتوں ميں باجماعت جو نماز پڑهائى اس كى تعداد واضح نہيں تو ميں جواب ميں ابن خزيمہ اور ابن حبان ميں حضرت جابر رضی اللہ عنہ والى روايت بيان كروں گا كہ آپ نے هم كو رمضان ميں آٹھ ركعت تراويح اور پهر وتر پڑهائے".
"علامہ انور شاہ کشمیری کے اقوال "
مشہور حنفى دیوبندی عالم مولانا انور شاه كشميری فرماتے ہيں:
"لامناص من تسليم أن تراويحه عليه الصلاة والسلام كانت ثمانية ركعات"
[العرف الشذّي حاشية على الجامع الترمذي ج1/177].
كہ اس بات كو تسليم كئے بغير جان خلاصى ناممكن ہے كہ آپ عليہ السلام كى نماز تراويح آٹھ ركعت ہى بدون وتر تهى.
ايک اورجگہ موصوف فرماتے ہيں:
"كہ نبى صلى الله عليہ وسلم سے صحيح سند كے آٹھ تراويح ہى ثابت ہيں اور بيس ركعتوں والى حديث ضعيف ہے اور اسكے ضعف پر تمام محدثين كا اتفاق ہےـ
[ديكهئے:العرف الشذي ص:309].
اسى طرح موصوف اپنى كتاب"فيض البارى" ميں اس طرح رقمطراز ہيں:
"نبى صلى الله عليہ وسلم سے كسى مرفوع حديث ميں تيره ركعتوں سے زياده نماز تراويح ثابت ہى نہيں ہے"ـ [فيض البارى 1/420].
ايک اورجگہ رقمطرازہيں:
"كہ نبى صلى الله عليہ وسلم نے صحابہ كرام كو ماه رمضان ميں آٹھ ركعت تراويح اور تين وتر كى جماعت كروائى تهى جیسا كہ ابن خزيمہ و ابن حبان نے اپنى اپنى صحيح ميں اور محمد بن نصر مروزى نے قيام الليل ميں حضرت جابر كى حديث بيان كى ہے ـ  [كشف السترص:27].
تبليغى جماعت كے بانى مولانا زكريا تبليغى ديوبندى صوفى صاحب فرماتے ہيں:
"لاشك في أنّ تحديد التراويح في عشرين ركعة لم يثبت مرفوعا عن النبيّ صلى الله عليه وسلم بطريق صحيح على أصول المحدثين وماورد فيه من رواية ابن عباس رضي الله عنهمامتكلّم فيها على أصولهم"
[اوجزالمسالك شرح مؤطاامام مالك ج2/ص نمبر304].
كہ يقينا محدثين كے اصولوں كے مطابق بيس(20) ركعت نماز تراويح نبى كريم صلى الله عليہ وسلم سے مرفوعا ثابت نہيں بلكہ ابن عباس والى روايت محدثين كے اصولوں كے مطابق مجروح ہے ثابت نہيں.
مولوى احمديار نعيمى بريلوى اپنى معروف كتاب "جاء الحق" ميں مدارج النبوة كے حوالے سے مولوى عبد الحق حنفى ديوبندى دہلوى كا قول نقل كرتے ہيں كہ
مولوى عبد الحق حنفى آٹھ ركعت تراويح كى سنت كا اعتراف كرتے ہوئے لكهتے ہيں:
"تحقيق آنست كہ صلاة آنحضرت دررمضان هماں نمازمعتادبوديازده ركعت كہ دائم درتہجدمے گزارد"
[مدارج النبوة ج1/ ص نمبر400].
تحقيق يہ كہ آنحضرت صلى الله عليہ وسلم كى رمضان ميں وہى گياره ركعت ہى تهى كہ جو عام حالات ميں ہميشہ تہجد كى نماز پڑها كرتے تهے.
ايک اورجگہ عبدالحق صاحب فرماتے ہيں:
"تحقيق اور صحيح يہى ہے كہ نبى صلى الله عليہ وسلم ماه رمضان ميں گياره ركعت(تراويح) ہى پڑھا كرتے تهے جو كہ آپ صلى الله عليہ وسلم تہجد ميں ہميشہ پڑھا كرتے تهے جیسا كہ معروف ہے"
[حواله:مدارج النبوة1/465].
عبد الحق حنفى دہلوى كے كلام سے يہ بهى ثابت ہوا كہ نماز تہجد ، قيام الليل اورتراويح ايک ہى نماز ہے.
بانى مذهب ديوبند مولوى قاسم نانوتوى ديوبندى فرماتے ہيں:
"ويازده از فعل سرورعالم صلى الله عليه وسلم اكدازيست"
[لطائف قاسميه،مكتوب سوئم ص 18].
كہ رسول الله صلى الله عليه سے جو گياره ركعت ثابت ہيں وه بيس (20) سے زياده معتبر ہيں.
ايک اورجگہ فتح سرالمنان في تأئيد مذهب النعمان ميں لكهتے ہيں:
"جيسا كہ آج كل بيس(20) ركعت تراويح كو سنت بتایا جا رہا ہے ، يہ رسول صلى الله عليہ وسلم سے ثابت نہيں ہے ، آپ صلى الله عليہ وسلم كے زمانہ مبارک ميں آپ كے حكم كے بموجب حضرت عائشہ رضى الله عنها كى حديث پر عمل رہا جیسا كہ بخارى شريف ميں موجود ہے كہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے رمضان ميں گياره ركعات مع الوتر سے زياده نماز تراويح نہيں پڑهى اورحضرت عائشہ رضى الله عنها رسول الله صلى الله عليہ وسلم كے حال سے خوب واقف تهيں ـ
[ فتح سرّ المنان في تأئيد مذهب النعمان ص:327 والحق الصريح للقاسمى ـ].
مولانا رشيداحمدگنگوہى فرماتے ہيں:
"براہل علم پوشيده نيست كہ قيام رمضان و قيام الليل في الواقع يک نماز است كہ دررمضان برائے تيسيرمسلمين دراول شب مقرركرده شدوهنوزعزيمت دراداشيں آخرشب است ودرقيام الليل فخرعليہ الصلاة والسلام چنانچہ ايازده ركعت وكم ازاں ثابت شده اندسيزده ركعت سوائے سنت فجريم صحيحين موداند"
[الحق الصريح في اثبات التراويح (فارسى) ص:1].
كسى بهى اہل علم سے يہ بات مخفى نہيں كہ قيام رمضان(تراويح) اورقيام الليل درحقيت ايک ہى چيز ہيں رمضان ميں صرف مسلمانوں كى سہولت كے لئے قيام شروع رات ميں مقرر كيا گيا اور عام حالات ميں برائے عزيمت آخرى رات ميں مقرر ہو گيا رسول كريم صلى الله عليہ وسلم سے گياره ركعت ہى قيام الليل ثابت ہے بلكہ كم بهى ثابت ہے ــ تيره ركعت صبح كى دو سنتوں کے علاوه بخارى ومسلم مي‍ں موجود ہيں.
بانى جماعت
اسلامى و مؤسس مولانا ابوالاعلى مودودى فرماتےہيں:
"تمام روايات جمع كرنے سے جو چيزحقيقت كے قريب تر معلوم ہوتى ہے وه يہ ہے كہ حضور صلى الله عليہ وسلم نے خود جماعت كے ساته رمضان ميں جو نماز پڑهائى وه اول وقت ميں تهى نہ كہ آخر وقت ميں اور وه آٹھ ركعات تهيں نہ كہ بيس(20) ركعات، اگرچہ ايک روايت (20) بيس ركعات كى بهی ہے مگر وه آٹھ والى كى نسبت ضعيف ہے"
[رسائل ومسائل (2/167].
مولانا كفايت الله ديوبندى حنفى رقمطراز ہيں:
"أكثر روايتوں سے حضور صلى الله عليہ وسلم كا آٹھ ركعتيں(تراويح) پڑھنا ثابت ہے.
[وكفايت المفتى 3/363].
قاضى شمس الدين ديوبندى حنفى فرماتے ہيں:
"ميرا يہ موقف ہے كہ مجهے نہ آٹھ ركعت كى سنت سے انكارہے اور نہ عملا اسكے ترک كو مستحسن سمجھتا ہوں اور نہ ہی حتى المقدور اسكو ترک كرتا ہوں اورنہ كسى كو تلقين كرتا ہوں كہ وه ترک كر دے اور نہ ہى ميرى جماعت حنفيہ آٹھ كى سنت كے منكر و تارک ہيں بلكہ ہم كهتے ہيں كہ آٹھ ركعت سنت ہے ، سنت هے
" [القول الفصيح ص:5].
علامہ شامى حنفی فرماتے ہيں:
"دليل كے لحاظ سے صرف آٹھ تراويح ہى سنت ہے اور باقى ركعتيں مستحب ہیں"
[ديكهئے:ردالمختارالمعروف فتاوى شامى،ج1ص :495].
مولانا احمد على سهارنپورى دیوبندی فرماتے هيں:
"قيام رمضان(تراويح)گياره ركعت مع وتر سنت ہے، جسے نبى صلى اللہ علي وسلم نے باجماعت ادا كيا ہے
" [حاشيه بخارى شريف ازسهارنپورى1/154].
اسى طرح موصوف نے ايک اور جگہ لكها ہے:
"صحيح حديث كى رو سے وتر سميت نماز تراويح كى صرف گياره ركعتيں ہى ثابت ہيں"
[بحواله:عين الهداية شرح ص، 562، والمفاتيح الأسرارالتراويح، ص:9 ].
شاه ولى الله محدث دہلوى فرماتے هيں:
"رسول الله صلى الله عليه وسلم كے عمل سے(تراويح كى) گياره ركعتيں ايک ثابت شده حقيقت ہے"
[بحوالہ: مصطفى شرح مؤطافارسى مع مسوى1/177].
ان تمام ادلہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تراویح کی صحیح تعداد وتر کے ساته گیارہ رکعت ہی ہے ،جو سنت رسول ہے، اور یہ علمائے احناف کے یہاں بهی مسّلم ہے.
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS