find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 04)

Kushadgi Rizk Ke Sharai Asbab
کشادگی رزق کے شرعی اسباب. (Part 04)
4- صلہ رحمی:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
"من أحب أن يبسط له في رزقه وأن ينسأ له في أثره فليصل رحمه.(صحيح البخاري(5986)
صحيح مسلم:2557)
*"جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی اور عمر میں اضافہ کیا جائے تو اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔"*
"تعلموا من أنسابكم ما تصلون به أرحامكم فإن صلة الرحم محبة في الأهل مثراة في المال منسأة في الأثر.(سنن الترمذي:1979)
*"اپنے رشتہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل کرو تاکہ صلہ رحمی کر سکو، کیونکہ صلہ رحمی سے خاندان میں محبت، مال میں کثرت اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔"*
✍ معلوم ہوا کہ صلہ رحمی ایک عظیم نعمت ہے اور اس سے رزق میں کشادگی، مال میں برکت، عمر میں اضافہ، قرابتداروں میں محبت اور زندگی میں خوشحالی پیدا ہوتی ہے۔
✍ صلہ رحمی کا مطلب ہوتا ہے: نسبی اور سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا، ان کے احوال دریافت کرنا، ان کی زیارت کرنا اور خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا، ان کی خوشی و غم میں شریک ہونا اور ان کو اپنی خوشی وغم میں شریک کرنا، ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک کرنا، ان کی دینی و دنیاوی خیر خواہی اور رہنمائی کرنا، ان کے حقوق ادا کرنا، ان کا احترام اور اکرام کرنا، ان کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتائو کرنا، ان کے لئے خلوص، محبت اور ہمدردی کا اظہار کرنا، ان کے درمیان صلح کرنا، ان کا وقت ضرورت بقدر استطاعت تعاون کرنا، ان کی طرف سے آنے والی تکلیفوں پر صبر کرنا، وہ قطع رحمی کریں تو بھی ان کے ساتھ صلہ رحمی کرنا، ان کے لئے دعاء خیر کرنا وغیرہ۔۔۔
✍ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صلہ رحمی کرنے کی توفیق بخشے، رزق میں کشادگی اور مال میں برکت عطا فرمائے، زندگی میں خوشی اور سکون اور آخرت میں فوز وفلاح اور سعادت سے نوازے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر   "جبیل سعودی عرب"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS