find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 10)

Saber Karne Walo Me Se Bne.
رزق میں کشادگی کے شرعی اسباب (Part 10)
10- صبر:
✍ اللہ تبارک و تعالی کا فرمان ہے:
"ولنبلونكم بشئ من الخوف والجوع ونقص من الأموال والأنفس والثمرات وبشر الصابرين."*(سورة البقرة:155)
*"اور ہم تمہیں کسی نہ کسی طرح ضرور آزمائیں گے (دشمن کے) خوف سے، بھوک پیاس سے، مال، جان اور پھلوں کمی سے، اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے۔*
✍ اس آیت میں مال کی کمی اور رزق کی تنگی کو آزمائش میں شمار کیا گیا ہے اور آزمائش میں صبر کرنے والوں کے لئے (اجر کی) خوشخبری سنائی گئی ہے، جس میں اگر اللہ نے چاہا تو اخروی اجر کے ساتھ دنیاوی اجر بھی شامل ہے۔  
✍ اسی طرح ایک اور فرمان الہی ہے:
*"يا أيها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلاة إن الله مع الصابرين."*(سورة البقرة:153)
*"اے ایمان والو! مدد طلب کرو صبر اور نماز کے ساتھ، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔*
✍ اس آیت میں بھی دین اور دنیا کے معاملات میں آسانی پانے کے لئے صبر اور نماز سے مدد لینے کی تاکید کی گئی ہے اور صبر کرنے والوں کے لئے نصرت الہی کی خوشخبری دی گئی ہے جس میں اگر اللہ نے چاہا تو معنوی اور مادی دونوں مدد شامل ہے۔
✍ معلوم ہوا کہ کسی بھی آزمائش کی طرح مالی آزمائش سے ابرنے کے لئے بھی صبر کا راستہ اختیار کرنا بڑا کار آمد ہوگا۔ دوسرے لفظوں میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ مالی معاملات میں آسانی اور رزق میں برکت کے لئے بھی صبر کے نسخے پر عمل کرنا انتہائی مفید ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔
اور ویسے بھی صبر میں خیر ہی خیر ہوتا ہے اور صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔
*نوٹ:* صبر کا مطلب ہے:
✍ قضاء وقدر پر ایمان رکھنا، ناگواری، ناراضگی، گھبراہٹ، جلدبازی، بے چینی اور  مایوسی وغیرہ کا اظہار نہ کرنا، شکوہ وشکایت، نوحہ وماتم اور نالہ وشیون سے اجتناب کرنا وغیرہ۔
✍ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آزمائش کی گھڑی میں صبر اور تسلیم ورضا کی توفیق بخشے اور اس کی برکت سے ہمارے معاملات میں آسانی اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔
آپ کا بھائی:   افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS