find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 08)

Allah Ka Zikr Karne Se Rizk Me Kushadgi Hoti Hai.
رزق میں کشادگی کے شرعی اسباب (Part 08)
8- ذکر الہی:
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
ومن أعرض عن ذكري فإن له معيشة ضنكا.*(سورة طه:124)
"اور جو کوئی میرے ذکر سے روگردانی کرے اس کی زندگی تنگی میں رہے گی۔"*
بے شک رزق کی کمی ایک قسم کی تنگی ہے اور ذکر الہی سے روگردانی اس تنگی کا سبب بن سکتی ہے۔
✍ اس فرمان الہی کا مفہوم مخالف یہ ہوا کہ جو شخص ذکر الہی کی پابندی کرےگا اس کی زندگی خوش حال رہے گی اور یقینا رزق کی فراوانی بھی ایک قسم کی خوش حالی ہے۔
✍ اللہ تعالی کا ایک اور فرمان ہے:
*"ومن يعش عن ذكر الرحمن نقيض له شيطانا فهو له قرين."*(سورة الزخرف:36)
*"اور جو کوئی رحمن کے ذکر  سے تغافل کرے ہم اس کے لئے ایک شیطان مقرر کر دیتے پس وہ اس کا ہم نشیں ہو جاتا ہے۔"*
اور جب شیطان انسان کا ہم نشیں ہو جاتا ہے تو وہ اس کو ایک طرف نیکی کی راہ میں خرچ کرنے سے روکتا ہے تو دوسری طرف برائی کے راستے میں خرچ کرنے کی دعوت دیتا اور بے شک یہ کرتوت یعنی نیکی کے بجائے برائی کے راستے میں خرچ کرنا رزق کی تنگی کا سبب ہے۔
✍ اس آیت کا مفہوم مخالف یہ ہوا کہ جو رحمن کا ذکر کرتا ہے شیطان کو اس پر مقرر نہیں کیا جاتا اور نہ وہ اس کا ہم نشیں بن پاتا پے، لہذا وہ اپنا مال برائی کے بجائے نیکی کی راہ میں خرچ کرتا ہے جو کہ اس کے رزق میں کشادگی اور برکت کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔
✍ معلوم ہوا کہ ذکر الہی سے تغافل اور روگردانی رزق میں تنگی کا سبب ہے، جبکہ ذکر الہی کا اہتمام اور پابندی رزق میں کشادگی اور برکت کا ذریعہ ہے۔
✍ ذکر الہی سے مراد ہے: قرآن مجید پر ایمان وعمل، اس کی تلاوت اور اس میں تدبر، اللہ تعالی کی عبادت واطاعت، نیز اس کی تسبیح وتحمید اور تکبیر وتہلیل وغیرہ۔
*نوٹ:* ڈھول تماشا، ناچ گانا، سیٹی مارنا، تالی بجانا اور اجتماعی ذکر کرنا ذکر الہی میں شامل نہیں ہے، بلکہ یہ سب بدعت وگمراہی اور گناہ کے کام ہیں۔
✍ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے ذکر سے تغافل اور روگردانی سے محفوظ رکھے اور اپنے ذکر کثیر کے اہتمام اور پابندی کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ کا بھائی:   افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS