find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 12)

Imaan Aur Amal-Saleh Achi Zindagi Ki Jamanat Hai.
رزق میں کشادگی کے شرعی اسباب (Part 12)
12- ایمان اور عمل صالح:
✍ اللہ تبارک و تعالی کا فرمان ہے:
*"من عمل صالحا من ذكر أو أنثى وهو مؤمن فلنحيينه حياة طيبة..."*(سورة النحل:97)
*"جو شخص نیک عمل کرےگا خواہ مرد ہو یا عورت در حالانکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے ضرور اچھی زندگی عطا کریں گے۔"
✍ اس آیت سے معلوم ہوتا کہ ایمان اور عمل صالح اچھی زندگی کی ضمانت ہے اور اچھی زندگی میں رزق حلال کی فراوانی بھی اہم رول ادا کرتی ہے۔
✍ اسی طرح ایک اور مقام پر اللہ تعالی فرماتا ہے:
*"ويستجيب الذين آمنوا وعملوا الصالحات ويزيدهم من فضله...* (سورة الشورى:26)
*"اور وہ (یعنی اللہ تعالی) قبول فرماتا ہے ان لوگوں کی (دعا) جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے اور انہیں مزید اپنے فضل سے نوازتا ہے۔"*
✍ اس آیت میں بھی اس کا بیان ہے کہ ایمان و عمل سے انسان کو ملنے والے فضل الہی میں اضافہ ہوتا ہے اور رزق حلال بھی اللہ کے فضل میں سے ہے۔
✍ معلوم ہوا کہ ایمان اور عمل صالح رزق میں برکت اور کشادگی کا بہترین ذریعہ ہے، لہذا جس کو تنگئ رزق کی شکایت ہے اسے اپنے ایمان وعمل کا بھی جائزہ لینا چاہئے۔
*نوٹ:*
✍ *ایمان* اعتقاد اور قول و عمل کا نام ہے۔
✍ *عمل صالح* وہ عمل ہے جو اللہ کے لئے خالص اور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہو۔
✍ ایمان اور عمل ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں، چنانچہ جہاں ایمان عمل کی درستگی اور قبولیت کے لئے لازمی شرط ہے، وہیں عمل بھی ایمان کا لازمی تقاضا اور اہم ترین ثمرہ ہے۔
✍ اللہ تعالی ہمیں کما حقہ ایمان اور عمل صالح کی توفیق عطا فرمائے اور  بدلے میں دنیا اور آخرت کی تمام نعمتوں سے نوازے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS