find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 13)

Allah Ki Nazil ki Hui Kitabon PE iman lana
رزق میں کشادگی کے شرعی اسباب (Part 13)
13- اقامت دین:
اللہ تبارک و تعالی کا فرمان ہے:
"ولو أنهم أقاموا التوراة والإنجيل وما أنزل إليهم من ربهم لأكلوا من فوقهم ومن تحت أرجلهم..."*(سورة المائدة:66)
"اور اگر بے شک وہ (یعنی اہل کتاب) قائم رکھتے تورات و انجیل کو اور جو کچھ نازل کیا گیا ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے، تو یقینا وہ کھاتے (اور پیتے) اپنے اوپر سے اور اپنے پیروں کے نیچے سے۔۔۔"
✍ یعنی اگر وہ اللہ کے نازل کردہ دین کی صحیح معنوں میں پابندی کرتے اور اپنی عملی زندگی میں شریعت الہیہ کا نفاذ کرتے تو انہیں بکثرت اور انواع و اقسام کا رزق حاصل ہوتا، ہنسی خوشی کھاتے پیتے اور خوش حال زندگی بسر کرتے۔
✍ اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ اقامت دین اور نفاذ شریعت رزق میں برکت و فراوانی اور معاشی و اقتصادی ترقی و خوش حالی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
*نوٹ: اقامت دین کا مطلب ہے:
✍ توحید باری تعالی کا قیام عمل میں لانا۔
✍ اخلاص اور اتباع کے ساتھ اللہ رب العالمین کی عبادت کرنا۔
✍ سلف صالحین کے فہم کے مطابق کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنا۔
✍ انبیاء کرام کے منہج کے مطابق دعوت دین کا فریضہ انجام دینا۔
✍ اللہ احکم الحاکمین کے نازل کردہ دین اور شریعت کے مطابق حکم اور فیصلے کرنا۔
✍ اسلام کی سر بلندی کے لئے شرعی طریقے سے جد وجہد کرنا وغیرہ۔۔۔
✍ اللہ عز و جل سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام مسلمانوں کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں اقامت دین اور نفاذ شریعت کی توفیق عطا فرمائے اور بدلے میں دنیا و آخرت کی سعادت اور کامیابی سے ہمکنار کرے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS