find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Wah Tarikh jisse Europe aaj bhi Karah raha hai, Istanbul pe Musalmanon ka hukumat.

Yaume Fatah Qustuntuniya.
Kaise Istanbul ko Musalmano ne fatah kiya tha?
Istanbul Shahar Musalmano ke Qabze me kaise aayi?
वह ऐतिहासिक दीन जिस से यूरोप आज भी कराह रहा है.
कुस्तुनतुनिया के विजय का दिन।
۲۹مئی: #یومِ_فتحِ_قسطنطنیہ
" وہ تاریخی دن جس سے یوروپ آج بھی کراہ رہاہے "
آج سے ۵ سو سال قبل یہی وہ گھڑی تھی یوروپ میں جس کی صبح,  عیسائیوں کی استعماری بزنطینی سلطنت کے غروب سے طلوع ہوئی تھی، یہی وہ تاریخی گھڑی تھی جب عظیم اسلامی سپہ سالار،  سلطنت عثمانیہ کے نامور خلیفۃ المسلمین،  سلطان محمد الفاتح نے قسطنطنیہ پر ہلالی پرچم لہرایا تھا، یہی وہ عہد ساز لمحات تھے جب صلیبیوں کے مقدسات میں سے ایک،  آرتھوڈکس عیسائیوں کا قلعہ اور صلیبیوں کی بزنطینی بادشاہت کے بے مثال دارالحکومت کو اسلامی افواج نے عثمانی خلافت کا غلام کرلیا تھا، قسطنطنیہ کا نام پہلے " باز نطین " تھا سلطان محمد الفاتح نے اسے فتح کرکے اس کا نام " اسلام بول " رکھ دیا، اور اب یہ شہر " استنبول کے نام سے جانا جاتا ہے_
عظیم عثمانی ترکوں نے قسطنطنیہ کو فتح کرکے نا صرف اسلام کی جھولی میں ڈال دیا بلکہ اسے تا قیامت یوروپ کی مسیحی دنیا کے لیے کچوکے لگانے کا سامان کر دیا ہے، استنبول یوروپ کے ان شہروں میں سے ایک ہے جو قدرتی ذخائر اور خزانوں سے لبالب ہیں، قسطنطنیہ یعنی کہ استنبول یوروپ کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے جسے کبھی شہروں کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا، یہ فتح کوئی معمولی فتح نہیں تھی ، یہی وجہ ہیکہ  بازنطینی سلطنت اور عیسائی دنیا کے لیے یہ فتح ایک سوگوار تاریخ چھوڑ گئی ہے، یوروپ کی دین بیزار اور اسلام دشمن  دنیا جس قسطنطنیہ یا بازنطین پر مغرور تھی اور جس خطے کو مسلمانوں سے چھینے رکھنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتی رہی اسے  ترکی نسل کے عظیم عثمانی سلطان، سلطان  محمد الفاتح نے اپنی عمر کے عہد شباب میں ہی زیر کر لیا تھا، دجال کی مسیحی دنیا، یوروپ پر اس شکست کا ایسا زبردست اثر ہے کہ اس سلسلے میں ماتمی محافل، اور انتقامی کتب و لٹریچر ہر دور میں تیار کیا جاتاہے۔

عثمانی ترکوں کے خلاف اشتعال انگیز نظمیں پڑھی جاتی ہیں، تحقیر آمیز پینٹنگز بنائی جاتی ہیں، حتیٰ کہ یونان میں آج بھی جمعرات کو منحوس دن قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ ۲۹ مئی 1453 کو جس دن قسطنطنیہ کو مسلمانوں نے فتح کرکے " استنبول " بنایا وہ دن جمعرات کا ہی دن تھا، یہی وجہ ہیکہ موجودہ ترکی سے پورا عالم کفر انتقامی جذبہ رکھتا ہے اور اس کی ترقیاتی راہ میں روڑے ڈالتا ہے_

امت اسلامیہ کے غیور نوجوانوں کے لیے اس تاریخ میں عظیم سبق ہے، ایک ۲۰ سے ۲۵ سالہ عثمانی سلطان کا یہ کارنامہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، دشمنوں کے قلب و جگر سے ایک خطۂ زمین کو الله کی کبریائی کے خاطر اس طرح  حاصل کرلینا کہ رہتی دنیا تک وہ عظیم اسلامی ایمپائر دشمنوں کی آنکھوں کے لیے ہمیشہ سوزش کا سامان بن جائے یہ غیر معمولی تاریخ ساز کارنامہ ہے، امت کے نوجوانوں کو اس تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، کروڑوں رحمتوں کی سوغات نازل ہو سلطان محمد الفاتح پر، عظیم ترکوں پر، اس لشکر کے ہر سپاہی اور ہر غیور عثمانی لشکری پر، آج بھی عظیم ترکی یوروپ کے لیے بھرپور انداز میں سوزش و جلن کا سامان پیدا کر رہاہے، ترکوں کی عظمت کو سلام، سنہری تاریخ کے عہد ساز عثمانی سلاطین کو بھی بار بار سلامِ شوق، تم ہماری تاریخ کا اٹوٹ حصہ اور عظمت اسلامی کا بحر بیکراں ہو، پوری امت اس عہد ساز تاریخ اور ایمان افروز لمحاتِ آفرینش پر فدا ہے_

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS