find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hajaj Bin Yusuf kaisa Shakhs tha?

Kaun se tin Giroh Sahaba ke dushman hai?
Khawarij, Nawasib, aur rawafij kaise giroh hai?
حجاج بن یوسف ثقفی

تحریر: شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظه الله

تین گروہ صحابہ کے دشمن ہیں، خوارج ، نواصب اور روافض ، نواصب خوارج سے نکلے ہیں، یہ اہل بیت سے بغض اور عداوت رکھتے ہیں۔حقیقت میں یہ بھی روافض ہیں،نواصب میں ایک بڑا نام حجاج بن یوسف کا بھی آتا ہے، یہ شخص انتہاء کا ظالم، سفاک اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بغض میں معروف تھا،  نبی کریم ﷺ نے اس کے بارے میں آگاہ فرما دیا تھا، سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :
«انَّ فِي ثَقِيفٍ كَذَّابًا وَمُبِيرًا»
'' بنو ثقیف میں ایک کذاب اور ایک مبیر (ہلاک و برباد ہونے والا) پیدا ہوگا۔''
(صحیح مسلم : 2545)
شارح صحیح مسلم حافظ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
اتَّفَقَ الْعُلَمَاءُ عَلَى أَنَّ المراد بالكذاب هنا المحتار بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ وَبِالْمُبِيرِ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ '
''علماء کا اتفاق ہے کہ یہاں کذاب سے مراد مختار بن ابی عبید اور مبیر سے مراد حجاج بن یوسف ہے۔''
(شرح النووی :16/100)
حافظ ذھبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
كَانَ ظَلُوْماً، جَبَّاراً، نَاصِبِيّاً، خَبِيْثاً، سَفَّاكاً لِلدِّمَاءِ
'' حجاج ظالم، جابر اور ناصبی خبیث تھا، بہت زیادہ خون بہایا کرتا تھا۔''
(سیر اعلام النبلاء : 4/343)
نیز مختار بن ابی عبید کے تذکرے میں فرماتے ہیں :
هو شر من الحجاج أو مثله.
''مختار ثقفی حجاج سے بھی زیادہ برا تھا یا اس جیسا ہی تھا۔''
(میزان الاعتدال : 4/80)
مورخ اسلام حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
كَانَ نَاصِبِيًّا جَلْدًا ظَالِمًا غَاشِمًا
'' کٹر ناصبی ، ظالم اور غاصب تھا۔''
(البدایۃ والنہایۃ : 12/29)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS