find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Shawwal (6 roza) ke Roze Rakhna Sabke liye Jaruri hai?

Shawwal Ke Roze rakhne ka kya hukm hai?
Kya Yah Roze Musalsal Rakhne hai ya Waqfe ke sath rakh sakte hai?
Kya Shawwal ke 6 Roze rakhne se pahle Ramzan ke Roze rakhna chahiye?
Shawwal ke 6 Roze ki Fazilat kya hai?
سوال: شوال کے روزے رکھنے کا کیا حکم ہے*؟
⬅️یہ کتنے روزے ہیں؟
⬅️انکی فضیلت کیا ہے ؟
⬅️نیز یہ لگاتار رکھنے ہیں یا وقفے ساتھ رکھ سکتے؟
⬅️اور شوال کے روزے رکھنے سے پہلے رمضان کے روزے مکمل کرنا چاہیے؟

☘️ جواب..!!
     الحمدللہ..!

*رمضان المبارک کے روزوں کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنا سنت ہیں

ابوایوب انصاری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
*جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ ایسا ہے جیسے پورے سال کے روزے( رکھے ) ہوں.
(صحیح مسلم،حدیث نمبر-1164)

🌷 ارشاد باری تعالیٰ ہے:
(جو کوئي نیکی کرتا ہے اسے اس کا اجر دس گنا ملے گا)
(صحیح الترغیب والترھیب- 1 /421 )

🌱 رمضان کے 1 ماہ کے روزے 10 ماہ کے برابر اور شوال کے 6 روزے 60 ایام (دو ماہ) کے برابر ہیں تو اس طرح یہ  پورے سال کے روزے ہوئے،

🌷 شوال کے چھ روزے رکھنے کا یہ بھی فائدہ ہے کہ
*روزِ قیامت فرائض میں پیدا شدہ نقص نوافل سے پورا کیا جائے گا*

🌷 شوال کے روزے اکٹھے یا الگ الگ رکھنا درست ہے، لہٰذا معمولاتِ زندگی کے مطابق جسے جیسے آسانی ہو اسی حساب سے روزے رکھے، البتہ شوال کے ماہ میں مکمل کریں.

🌷 اگر کسی نے حیض، نفاس، بیماری، سفر یا کسی شرعی وجہ سے رمضان کے روزے چھوڑے تھے تو  اسے چاہیے کہ پہلے رمضان کے روزوں کی قضاء مکمل کرے اور  پھر شوال کے روزے رکھے،

اگرچہ رمضان کے روزوں کی قضاء کیلئے اگلے رمضان سے قبل تک کا وقت ہے، لیکن بہر حال شوال کے روزوں سے پہلے رمضان کے روزے مکمل کرنا چاہیے.

🌷رمضان کے روزوں کی قضاء اور شوال کے روزے ایک ہی دن دونوں کی نیت کرنا درست نہیں

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS